• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 10:46 صبح
  • Australia

ملزمان اور متاثرہ نوجوان کلاس فیلو ہیں، ملزمان نے رقم بھی ہتھیائی

ضلع ہری پور کی حدود میں ایک ہی دن میں زیادتی کے افسوسناک واقعات پیش آئے جس میں ملوث 8 نامزد ملزمان میں سے 7 کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق پنیاں کی حدود میں دو فرسٹ ایئر کے طالب علموں کے ساتھ مبینہ طور پر 7 نوجوانوں نے مبینہ طور زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ کی اور رقم ہتھیائی گئی۔ ملزمان اور متاثرہ نوجوان کلاس فیلو ہیں۔

دوسری جانب، صدر پولیس اسٹیشن کی حدود میں 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش اور چھیڑ خانی کرنے والا ملزم جاوید محمد گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ صدر کے ڈی ایس پی فیصل حفیظ نے مقدمات درج کر لیے۔ واقعات میں ملوث 8 میں سے 7 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ تینوں واقعات کی دفعات 375A 292 ,385 ,377 53cpa کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے