• ستمبر 10, 2026
  • Last Update ستمبر 10, 2026 7:19 شام
  • پاکستان

جماعت اسلامی نے چھ تجاویز حکومتی ٹیم کو پیش کی تھیں، حکومت آج جماعت اسلامی کی تجاویز کا جواب دے گی

جماعت اسلامی کا وفد حکومت سے مذاکرات کے لیے پنجاب ہاؤس پہنچا جہاں پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر مذاکرات جاری ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کا وفد حکومتی ٹیم سے مذاکرات کےلیے پہنچا، جماعت اسلامی کے وفد میں سید فراست شاہ، نصراللہ رندھاوا، عنایت اللہ خان، ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ اور نوید علی بیگ شامل ہیں۔

حکومتی مذاکراتی ٹیم کی قیادت وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کر رہے ہیں، ان کے ساتھ رانا ثناءاللہ خان، علی پرویز ملک اور بلال اظہر کیانی شامل ہیں۔

یہ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ ہے، پہلے مرحلے میں جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے چھ تجاویز حکومتی ٹیم کو پیش کی تھیں، حکومت آج جماعت اسلامی کی تجاویز کا جواب دے گی۔

دریں اثنا جماعت اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ مذاکرات کے باوجود دھرنے جاری رہیں گے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے