• ستمبر 10, 2026
  • Last Update ستمبر 10, 2026 7:19 شام
  • پاکستان

لگ بھگ ہر فرد کو سیاحت کا شوق ہوتا ہے مگر بہت کم ایسے ہوتے ہیں جن کو ایسا کرنے کا موقع ملتا ہے۔

مگر چین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص انٹرنیٹ پر وائرل ہوئے ہیں جو 33 سال تک پوری دنیا گھومتے رہے۔

اس عرصے میں انہوں نے 233 ممالک اور خطوں کی سیاحت کی۔

ایک رپورٹ کے مطابق 53 سالہ چن جینوئی کا تعلق صوبہ Zhejiang سے ہے اور وہ 33 سال بعد اپنا سفر مکمل کرکے آبائی قصبے Zhuji پہنچے۔

ایک مشینری کمپنی کے مالک چن جینوئی نے دنیا کی سیاحت کا آغاز 1993 میں سنگاپور، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کے سفر سے کیا۔

اس وقت چونکہ انٹرنیٹ ہر ایک کو دستیاب نہیں تھا تو وہ خود دنیا کو دیکھنا چاہتے تھے۔

دہائیوں طویل سفر کے دوران انہوں نے اپنے کاروبار یا خاندان کو نظر انداز نہیں کیا، بلکہ ایسا معمول بنایا جس سے ذمہ داریاں پوری کرنے میں مدد ملے۔

رپورٹ کے مطابق وہ کئی بار چین واپس آکر ایک ماہ تک انتظار کرتے اور پھر دنیا کے سفر پر نکل جاتے۔

گزرے برسوں کے دوران انہوں نے قطبی خطوں سمیت متعدد مشکل مقامات کی سیر کی۔

نومبر 2015 میں پہلی بار انٹار کٹیکا جانے کی کوشش اس وقت ناکام ہوئی جب ان کا بحری جہاز راستے میں خراب ہوگیا۔

اس کے بعد جنوری 2016 میں وہ انٹار کٹیکا پہنچنے میں کامیاب ہوئے جبکہ نیوزی لینڈ کے ایک چھوٹے جزیرے Tokelau تک پہنچنے میں بھی انہیں مشکلات کا سامنا ہوا۔

وہاں پہنچنے کی پہلی کوشش ناکام ہونے کے ڈیڑھ سال بعد وہاں پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

افریقا کے سفر کے دوران انہیں ملیریا کا سامنا ہوا جبکہ یونان میں زلزلے کا تجربہ ہوا اور ان تمام تر مشکلات سے انہیں غیرمتوقع حالات کا مقابلہ کرنے میں مدد ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سفر صرف سیاحتی مقامات کو دیکھنا نہیں تھا بلکہ وہ ہر جگہ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے اور مقامی ثقافت سے گھلنے ملنے کی کوشش کرتے تھے۔

اس سفر کے دوران انہوں نے 198 ممالک کی کرنسی کو اکٹھا کیا اور پھر ایک فلاحی ادارے کو عطیہ کر دیا۔

33 سال کے اس سفر کے دوران انہوں نے 15 لاکھ ڈالرز (41 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کیے۔

اب وہ اپنا وقت بچوں اور والدین کے ساتھ گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

دنیا کی سب سے پتلی گاڑی آپ کو دنگ کر دے گی

آخر وال کلاک کے 12 گھنٹوں کے ڈسپلے کا ڈیزائن کب اور کیسے اپنایا گیا؟

105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا

کیا آپ ریاضی کے اس دلچسپ سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟

وہ خاتون جو افواہوں کو فروخت کرکے 2 گھر خرید چکی ہیں

ویڈیو: چوروں سے خوفزدہ شہری اپنی گاڑی کرین کے ذریعے چھت پر لے گیا

ہنگری میں سب سے زیادہ تیزی سے قبریں کھودنے کا منفرد مقابلہ

ایسا انوکھا اے سی جس کی ہوا آپ کا پیچھا کرتی ہے

15 سیکنڈ میں بتاسکتے ہیں کہ کونسا شخص رسی سے نیچے گر جائے گا؟

ہزاروں سال پرانے کتبے سے ایک گمشدہ مصری شہر کا ممکنہ مقام دریافت

امریکا میں جِنی لو نامی کتے نے دنیا کے بدصورت ترین کتے کا مقابلہ جیت لیا

بھارت: کنویں میں گر کر زخمی ہونے والے ہاتھی کے بچےکو بچالیا گیا

تازہ ترین

• 11 منٹ پہلے 33 سال میں دنیا کے 233 ممالک اور خطوں میں سفر کرنیوالے شخص نے کتنے روپے خرچ کیے؟

• 2 گھنٹے پہلے مالاکنڈ اور خیبرپختونخوا کے ٹیکس فری زونز میں ٹیکس چوری کا انکشاف

مالاکنڈ اور خیبرپختونخوا کے ٹیکس فری زونز میں ٹیکس چوری کا انکشاف

• 2 گھنٹے پہلے دنیا کی سب سے پتلی گاڑی آپ کو دنگ کر دے گی

• 2 گھنٹے پہلے انگلینڈ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کو تارکین وطن سمجھ لیا گیا، ہوٹل کے باہر احتجاج

انگلینڈ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کو تارکین وطن سمجھ لیا گیا، ہوٹل کے باہر احتجاج

• 2 گھنٹے پہلے این سی سی آئی اے نے امام الحق اور محمد رضوان کو طلب کرلیا

این سی سی آئی اے نے امام الحق اور محمد رضوان کو طلب کرلیا

• 2 گھنٹے پہلے برمنگھم ٹیسٹ: کھیل کے دوسرے دن کا آغاز، انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم

برمنگھم ٹیسٹ: کھیل کے دوسرے دن کا آغاز، انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم

• 2 گھنٹے پہلے امیتابھ نے 'کون بنےگا کروڑ پتی 18' کی میزبانی کو 'دل توڑ دینے والا تجربہ' قرار دیدیا

امیتابھ نے 'کون بنےگا کروڑ پتی 18' کی میزبانی کو 'دل توڑ دینے والا تجربہ' قرار دیدیا

• 2 گھنٹے پہلے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اتار چڑھاؤ عالمی مارکیٹ سے جڑا ہے: وزیر پیٹرولیم

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اتار چڑھاؤ عالمی مارکیٹ سے جڑا ہے: وزیر پیٹرولیم

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے