• ستمبر 10, 2026
  • Last Update ستمبر 10, 2026 2:31 شام
  • پاکستان

اسلام آباد میں محبت کی یادگار، صوبیہ محل کی دلچسپ داستان

سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

واشنگٹن: قطر سے تحفے میں ملنے والے صدارتی طیارے ’ایئر فورس وَن‘ کا ہنگامی سلائیڈ اچانک کھل گیا، جس کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ کے سفر میں تاخیر ہو گئی۔

روئٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کے روز واشنگٹن سے ٹیکساس کے لیے ایئر فورس ون طیارے پر روانہ ہو رہے تھے، کہ اچانک قطر کی جانب سے تحفے میں دیے گئے صدارتی طیارے کی ایک ہنگامی سلائیڈ غلطی سے کھل گئی، جسے بعد میں ہٹا دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ واشنگٹن کے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر بورڈنگ سے قبل پیش آیا جب فوجی اہلکاروں سے غلطی سے ہنگامی سلائیڈ فعال ہو گئی۔ صدر ٹرمپ نے ٹیکساس کے شہر ڈلاس میں ریپبلکن مڈٹرم کنونشن میں شرکت کے لیے روانہ ہونا تھا اور وہ طیارے میں سوار ہونے والے تھے۔

صدر ٹرمپ 20 منٹ تک میرین ون کے اندر تک انتظار کرتے رہے، بعد ازاں وہ قطر کی طرف سے تحفتاً ملنے والے صدارتی طیارے ہی کے ذریعے ڈلاس کے لیے روانہ ہو گئے۔

اس موقع پر ایک صحافی نے ٹرمپ سے پوچھا کہ کیا انھیں یقین ہے کہ طیارہ پرواز کے لیے محفوظ ہے؟ ٹرمپ نے جواب دیا ’’ہاں مجھے یقین ہے، ورنہ میں اس میں سوار ہی نہ ہوتا۔‘‘

ٹرمپ کا ہر امریکی بالغ شخص کو 5 ہزار ڈالر دینے کا اعلان

واضح رہے کہ ہنگامی سلائیڈ کو طیارے سے ہٹا کر لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ بوئنگ 747-8 طیارے میں عام طور پر 12 ہنگامی پھولنے والی انخلا کی سلائیڈز ہوتی ہیں۔ یہ سلائیڈز اس طرح بنائی گئی ہیں کہ مسافر تقریباً 30 فٹ کی بلندی سے بہ حفاظت زمین تک پہنچ سکیں۔

ٹرمپ نے گزشتہ سال قطر سے یہ طیارہ تحفے میں قبول کیا تھا اور یکم جولائی سے اس بڑے طیارے پر سفر کرنا شروع کیا ہے۔ ٹرمپ کے استعمال سے پہلے اس کی تزئین و آرائش کی گئی تھی، تاہم ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اس 747 طیارے کو اکتوبر میں تقریباً 60 دن کے لیے سروس سے نکال دیا جائے گا تاکہ اس میں سیکیورٹی سے متعلق کچھ ایسے اضافے کیے جا سکیں جن کی تفصیلات انھوں نے نہیں بتائیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے