• ستمبر 10, 2026
  • Last Update ستمبر 10, 2026 2:58 شام
  • پاکستان

اسلام آباد میں محبت کی یادگار، صوبیہ محل کی دلچسپ داستان

سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

انٹرنیٹ پر معروف شخصیت اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اورری نے بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کے حوالے سے ایک نیا اور سنسنی خیز دعویٰ کر دیا ہے۔

اورری (اورہان اواترامانی) کے مطابق ایک پارٹی کے دوران سارہ علی خان کے کیے گئے ایک واقعے کا ملبہ ان پر ڈال دیا گیا تھا۔ایک حالیہ انٹرویو میں واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے اورری نے کہا کہ ایک پارٹی کے دوران وہ اور سارہ علی خان بیٹھنے کے لیے جگہ تلاش کر رہے تھے۔ وہاں ایک کرسی پر ایک لڑکی بیٹھی ہوئی تھی، جسے سارہ نے دھکا دے کر نیچے گرا دیا اور پھر وہ دونوں وہاں بیٹھ گئے۔

اورری کے مطابق معاملہ اس وقت خراب ہوا جب اس لڑکی نے سارہ کے بجائے ان سے جھگڑا کرنا شروع کر دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ چونکہ اس وقت سارہ علی خان کافی مشہور تھیں اور وہ خود اتنے معروف نہیں تھے، اس لیے سارہ نے یہ کہانی گڑھ دی اور سارا الزام ان پر آ گیا۔

View this post on Instagram A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

اورری نے وضاحت کی کہ یہ ایک بہت عجیب صورتحال تھی اور وہ ایک ایسے کام کی سزا بھگت رہے تھے جو انہوں نے کیا ہی نہیں تھا۔

واضح رہے کہ اورری اور سارہ علی خان کسی زمانے میں بہت اچھے دوست شمار کیے جاتے تھے، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان کے تعلقات میں شدید کشیدگی آ گئی۔

View this post on Instagram A post shared by The Filmy Folk (@thefilmyfolk)

A post shared by The Filmy Folk (@thefilmyfolk)

جنوری 2026 میں اورری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے سارہ، امریتا اور پلک کو اپنے نزدیک سب سے برے نام قرار دیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اسے سارہ علی خان، ان کی والدہ امریتا سنگھ اور اداکارہ پلک تیواری سے جوڑا تھا۔ اس واقعے کے بعد سارہ علی خان اور ان کے بھائی ابراہیم علی خان نے اورری کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا تھا اور یوں ان کی دوستی کا باقاعدہ خاتمہ ہو گیا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے