• ستمبر 10, 2026
  • Last Update ستمبر 10, 2026 2:08 شام
  • پاکستان

کراچی: میر رضا کیس میں کرائم سین سے پوسٹ مارٹم تک سنگین غلطیاں سامنے آئی ہیں جب کہ اہم شواہد ضائع بھی کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میر رضا کیس میں پہلے اور دوسرے پوسٹ مارٹم میں اہم سیمپلز نہ لیے جانے اور کرائم سین پر ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیوں پر فارنزک ماہرین نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔

فارنزک ماہرین کا کہنا ہے کہ میر رضا کیس میں کرائم سین پر ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں، میر رضا کی لاش کو جس وقت اٹھایا گیا نہ ہی کرائم سین کو کارڈن آف گیا اور نہ ہی لاش اٹھانے والے نے ہاتھ میں گلوز پہن رکھے تھے۔

فارنزک ماہرین کے مطابق جہاں سے لاش ملی اس کے تقریباً دگنے ایریا کو کارڈن آف کیا جانا چاہیے تھا، جتنے زیادہ علاقے کو کارڈن آف کیا جاتا ثبوت ملنے کے اتنے ہی امکانات بڑھ جاتے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کرائم سین یونٹ کا بنیادی مقصد صرف جائے وقوعہ سے شواہد اٹھانا نہیں بلکہ پورے واقعہ کو محفوظ، دستاویزی اور قابل عدالتی ثبوت کی صورت میں محفوظ کرنا ہوتا ہے، کرائم سین یونٹ کی ذمہ داری تھی کہ وہ سب سے پہلے جائے وقوعہ کو محفوظ کرتا، لاش کو فوری طور پر نہ ہلایا جاتا، مکمل فوٹوگرافی اور ویڈیو بناتا، گولی کے زخموں اور کپڑوں کی حالت کو محفوظ بناتا،خول اور گولیوں کی تلاش کرتا، Bullet holes اور ٹریجیکٹری سے متعلق شواہد محفوظ کرتا، خون کے شواہد کو نظر انداز نہ کرتا، ہاتھوں اور جسم پر موجود شواہد محفوظ کرتا، کسی بھی چیز کو حرکت دینے سے پہلے اس کی حالت، مقام اور تعلق کو مکمل طور پر ڈاکومنٹ کیا جاتا۔

• میر رضا کیس: جائے وقوعہ سے ملنے والےخول پر سندھ پولیس کی وضاحت

• این سی سی آئی اے نے میر رضا کاکرپٹوکرنسی کا ڈیٹا حاصل کرلیا

• میر رضا کیس: جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈکے پستول سے میچ نہیں ہوا: فارنزک رپورٹ

سینئر فارنزک ماہرین کا کہنا ہے کہ میر رضا کے دائیں ہاتھ میں جی ایس آر کے شواہد واضح طور پر موجود تھے، سینے پر نیل پڑنے کے نشانات تھے، دائیں ہتھیلی پر رگڑ کے واضح نشانات تھے تاہم ان پر بھی توجہ نہیں دی گئی، دائیں ہاتھ پر ممکنہ طور پر کسی رسی یا چیز کے نشان موجود ہیں جس کا ٹھیک طرح جائزہ نہیں لیا گیا، کسی حتمی اور مضبوط رائے کے لیے ضروری ہے کہ ہاتھ کے دونوں اطراف کا معائنہ کیا جاتا تاکہ نشانات کے تسلسل اور باقاعدہ پیٹرن کا جائزہ لیا جاسکتا۔

لیب رپورٹ کے مطابق میر رضا کے خون میں bupivacaine ( مقامی بے ہوش کرنے والی دوا) کے اجزا پائے گئے۔

ماہرین کے مطابق ٹریجیکٹری معلوم کرنے کے لیے لاش کا ایکسرے تک نہیں کیا گیا جو کہ بہت ضروری تھا، اگر گولی نے کھوپڑی، پسلی، ریڑھ کی ہڈی، بازو یا ٹانگ کی ہڈی کو متاثر کیا ہو تو ہڈیوں پر موجود نقصان ٹریجیکٹری کی reconstruction میں اہم ہو سکتا ہے، ایسے معاملات میں ایکسرے یا سٹی اسکین بھی مددگار ہو سکتا ہے، خاص طور پر جب جسم ڈی کمپوز ہو۔

فارنزک ماہرین نے پہلے اور دوسرے پوسٹ مارٹم میں ناخنوں کے سیمپل نہ لیے جانے پر بھی حیرت کا اظہار کیا ہے۔

فارنزک ماہرین کے مطابق اگر کسی شخص کی موت گولی لگنے سے ہوئی ہو تو پوسٹ مارٹم کے دوران ناخنوں کے نمونے لینا بعض حالات میں انتہائی اہم ہو سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فارنزک نقطہ نظر سے ناخنوں کے نمونے ایسے مشتبہ قتل کے کیس میں جہاں ہاتھا پائی، مزاحمت، دفاعی زخم یا مقتول اور حملہ آور کے درمیان جسمانی تصادم کا امکان ہو، ناخنوں کے نیچے موجود trace material ایک ممکنہ اہم ثبوت ہو سکتا ہے، اس میں دوسرے شخص کے ڈی این اے، خون، بال، کپڑوں کے ریشے یا دیگر ذرات شامل ہوسکتے ہیں، کیا دستیاب شواہد و حالات ایسے تھے کہ ناخنوں کے نمونے لینا فارنزک پروٹوکول کے تحت مناسب اور مفید precaution ہوتا؟

ماہرین کے مطابق اگر مزاحمت یا جسمانی تصادم کا امکان موجود تھا تو پہلے پوسٹ مارٹم کے وقت نمونے لینا زیادہ مناسب ہوتا کیونکہ اس مرحلے پر ممکنہ trace evidence نسبتاً بہتر حالت میں محفوظ ہو سکتا تھا، قبر کشائی کے بعد بھی ناخنوں سے ڈی این اے یا ٹریس مٹیریل ملنے کا امکان مکمل طور پر ختم نہیں ہوتا لیکن ڈی کمپوزیشن ، environmental exposur handling اور شواہد کے آلودہ یا متاثر ہونے کی وجہ سے اس کی ثبوتی اہمیت متاثر ہو سکتی ہے۔

ماہرین کے نزدیک اہم بات یہ بھی ہے کہ ناخنوں کا سیمپل بنیادی طور پر ڈی این اے / ٹریس ایویڈینس کے لیے ہوتا ہے اسے جی ایس آر کا متبادل نہیں سمجھنا چاہئے، اگر پہلے اور دوسرے دونوں پوسٹ مارٹم میں ناخنوں کے سیملپز نہیں لیے گئے تو اس کوتاہی یا بھول کو خود بخود کسی خاص نتیجے یا بدنیتی پر مبنی عمل کا ثبوت نہیں کہا جاسکتا، البتہ اگر کیس کے حالات و واقعات میں مزاحمت یا جسمانی حملے کا معقول امکان موجود تھا تو ممکنہ سراغی ثبوت جمع کرنے کا ایک فارنزک موقع ضائع ہونے کا امکان ضرور زیر غور آتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پولیس کے کرائم سین یونٹ میں ان اہلکاروں کی پوسٹنگ اور ٹریننگ ہونی چاہئے جنہوں نے سائنسز میں ڈگری لی ہو کیوں کہ تربیت یافتہ لوگ ہی ایس او پیز کے مطابق علاقے کو کارڈن آف کرسکتے ہیں اور لاش کو ایس او پیز کے مطابق ڈیل کر سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق کرائم سین میں ڈاکٹر اور کسی فارنزک ایکسپرٹ کا ہونا بہت ضروری ہونا چاہئے، تھانے کے اہلکار جو کسی بھی واقعہ کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچتے ہیں اور ریسکیو رضاکاروں کو بھی کرائم سین کو محفوظ بنانے کے حوالے سے خصوصی تربیت دینی چاہیے۔

فیصل آباد: آن لائن فراڈ کے ذریعے 4 ہزار شہریوں کو لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار

جامعہ کراچی کے پروفیسر اور ان کے بھتیجے پرتشدد کے مرکزی ملزم نے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی

لاہور میں ٹک ٹاکر ارشم کی ہلاکت کی تفتیش کا رخ خودکشی سے قتل کی طرف ہوگیا

کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں پھر اضافہ، اگست میں ہوئی وارداتوں نےگزشتہ7 ماہ کے ریکارڈ توڑ ڈالے

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں عوام کے تشدد سے ڈاکو ہلاک

لاہور میں نادرا کے نام سے مشابہ جعلی ویب سائٹ چلانے والے 2 ملزمان گرفتار

کراچی: منگھوپیر میں گھر میں ڈکیتی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی جاں بحق

کراچی: خواجہ اجمیر نگری میں پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک

کراچی: شاہ فیصل فلائی اوور پر ڈاکوؤں کا ناکہ، کئی شہری نقدی اور فونز سے محروم

کراچی کے علاقے کورنگی میں تاجر سے ڈکیتی کی واردات، ڈاکو 2 کروڑ روپے سے زائد لوٹ کر فرار

ملتان: ملازمت کیلئے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنیوالے 3 افراد گرفتار

کراچی ڈیفنس واقعہ: ایس ایس پی کورنگی کی ساس، سالی اور پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

تازہ ترین

• 13 منٹ پہلے میر رضا کیس:کرائم سین سے پوسٹ مارٹم تک سنگین غلطیاں، اہم شواہد ضائع

• 19 منٹ پہلے بھارت: چلتی اسکول وین سے گر کر تیسری جماعت کا طالب علم ہلاک

بھارت: چلتی اسکول وین سے گر کر تیسری جماعت کا طالب علم ہلاک

• 38 منٹ پہلے وزیراعلیٰ بلوچستان نے سینئر افسران سے نوکریاں فروخت نہ کرنے کا حلف لے لیا

وزیراعلیٰ بلوچستان نے سینئر افسران سے نوکریاں فروخت نہ کرنے کا حلف لے لیا

• 42 منٹ پہلے میر رضا کے بائنانس اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی ٹریڈنگ کا انکشاف

میر رضا کے بائنانس اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی ٹریڈنگ کا انکشاف

• 45 منٹ پہلے ایف بی آر کا تاجر برادری کو بڑا ریلیف، 83 ارب ریفنڈز، 43 ارب ری بیٹس ادائیگی کا اہم فیصلہ

ایف بی آر کا تاجر برادری کو بڑا ریلیف، 83 ارب ریفنڈز، 43 ارب ری بیٹس ادائیگی کا اہم فیصلہ

• 1 گھنٹے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر انور علی کوچنگ کے میدان میں آگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر انور علی کوچنگ کے میدان میں آگئے

• 2 گھنٹے پہلے بلیو اکانومی میں پیشرفت، سمندری خوراک کی برآمدات میں تاریخی اضافہ ریکارڈ

بلیو اکانومی میں پیشرفت، سمندری خوراک کی برآمدات میں تاریخی اضافہ ریکارڈ

• 2 گھنٹے پہلے اگر کام میرٹ پر دیا جائے گا تو مجھے بھی موقع ملے گا: اداکارہ حنا دلپذیر

اگر کام میرٹ پر دیا جائے گا تو مجھے بھی موقع ملے گا: اداکارہ حنا دلپذیر

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے