• ستمبر 10, 2026
  • Last Update ستمبر 10, 2026 2:08 شام
  • پاکستان

فسادی جتھے کے آزاد جموں و کشمیر کے امن وامان کو خراب کرنے اور انتشار پھیلانے کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے

آزاد جموں و کشمیر کے باشعور شہریوں نے فسادی جتھے کی نام نہاد ہڑتال کی کال مسترد کردی۔

فسادی جتھے کے آزاد جموں و کشمیر کے امن وامان کو خراب کرنے اور انتشار پھیلانے کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے۔ 9 ستمبر کو آزادجموں و کشمیرکے تمام اہم اضلاع میں تعلیمی ادارے اور تجارتی مراکز کھلے رہے،سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں رہی۔ فسادی جتھے کی ہڑتال کو مسترد کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کے باشعور شہریوں کا کہنا تھا کہ روز روزکی ہڑتالوں سے عوام اکتا چکے ہیں،ہڑتال یا دھرنے کسی مسئلے کا حل نہیں ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ زبردستی کی ہڑتالوں اور جبری بندشوں سے ہمارا معاشی نقصان ہوتا ہے۔ فسادی جتھے کی ہڑتالوں سے عوام کی حالت بہتر نہیں بلکہ مزید ابتر ہورہی ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ حکومت نے ہمیشہ عوامی مطالبات مانے یہی وجہ ہے عوام نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن میں بھرپورحصہ لیا۔ آزاد کشمیر کی تاجربرادری کسی بھی انتشاری ٹولے کے احتجاج یا ہڑتال کی کال میں شامل نہیں ہے۔ آزاد جموں و کشمیر کے عوام نے فسادی جتھے کی ہڑتال کی کال مسترد کرکے اپنے باشعور ہونے کاعملی ثبوت دیا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے