• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 9:48 شام
  • Australia

ایٹمی توانائی ایجنسی ( آئی اے ای اے) نے پچھلے 20 برسوں میں پہلی مرتبہ سلامتی کونسل سے ایران کی شکایت لگا دی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی ( آئی اے ای اے) کے بورڈ آف گورنرز نے بدھ کو ایران کی جوہری معاہدے کی ’’عدم تعمیل‘‘ کے معاملے پر دباؤ بڑھانے کے لیے اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھیجنے کے حق میں ووٹ دے دیا۔

قرارداد کے حق میں 23 ووٹ آئے، 3 نے مخالفت کی جبکہ 8 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ روس، چین اور نائجر نے قرارداد کی مخالفت کی۔

قرارداد میں آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایران کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کو رپورٹ پیش کریں۔

قرارداد میں ایران سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کی مکمل طور پر پُرامن نوعیت پر عالمی اعتماد بحال کرنے کے لیے سنجیدگی سے اور کسی پیشگی شرط کے بغیر مذاکرات کرے۔

آئی اے ای اے نے کہا کہ ایران اپنے ملک میں یورینیئم باقیات کے معائنے کی اجازت نہِیں دے رہا۔

برطانیہ، فرانس، جرمنی اور امریکا کی جانب سے پیش کی گئی یہ قرارداد تقریباً 20 سال بعد پہلا موقع ہے جب جوہری رپورٹنگ کی ذمہ داریوں کی پاسداری نہ کرنے پر ایران کا معاملہ سلامتی کونسل کو بھیجا گیا ہے۔

تاہم اس اقدام کو بڑی حد تک علامتی قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ ایران کے اتحادی روس اور چین سلامتی کونسل میں تہران کے خلاف کسی بھی پابندی کی قرارداد کو ویٹو کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مغربی اہلکاروں کا خیال ہے کہ یورینیم باقیات سے یہ شواہد مل سکتے ہیں کہ ایران نے 2003 تک ایٹمی ہتھیاروں کا پروگرام جاری رکھا ہوا تھا۔

ماہرین کے مطابق آئی اے ای اے کی شکایت کے بعد ایران پر مزید پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔

دوسری جانب ایران نے قرارداد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور امریکا طویل عرصے سے ایران پر جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کا الزام عائد کرتے رہے ہیں، تاہم تہران بارہا ان الزامات کی تردید کرچکا ہے اور اس کا مؤقف ہے کہ اسے پُرامن شہری مقاصد کے لیے جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال کا حق حاصل ہے۔

شمالی کوریا نے یورینیئم افزودگی میں اضافےکیلئے نئی تنصیب تعمیرکرلی، عالمی جوہری توانائی ایجنسی

’اپنے اتحادی حوثیوں کو لگام دو‘، پاکستان کا سعودی عرب کیجانب سے ایران کو پیغام: خبر ایجنسی

نیٹو روس کے ساتھ طویل جنگی محاذ آرائی کی تیاری کر رہا ہے، روسی وزارت خارجہ

امریکی حکام کا مشرق وسطیٰ میں فوجی موجودگی میں کمی اور تنصیبات زیرِ زمین منتقل کرنے پر غور: رپورٹ

القاعدہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کیلئے بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کو مدد فراہم کررہی ہے، اقوام متحدہ

نیتن یاہو مزید 1 منٹ بھی اسرائیلی وزیراعظم رہنے کے اہل نہیں، اپوزیشن رہنماؤں کا مستعفی ہونیکا مطالبہ

حوثیوں کے حملوں کا جواب، سعودی جنگی طیاروں کے یمن کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے

دہلی کے سابق چیف سیکرٹری راکیش مہتا نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

برطانیہ کے ائیر ٹریفک سروسز کے فلائٹ پروسیسنگ اور ریڈار سسٹم میں خرابی دور، سسٹم بحال کردیا گیا

برطانوی پابندیوں کے جواب میں اسرائیل کا مقبوضہ بیت المقدس میں برطانوی قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان

سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے عالمی رہنما کی تنخواہ میں مزید 10 لاکھ ڈالر سے زائد کا اضافہ

برطانیہ اور فرانس سمیت 12 ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے کی غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے تجارت پر پابندی عائد کردی

تازہ ترین

• 19 منٹ پہلے عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے پچھلے 20 برسوں میں پہلی مرتبہ سلامتی کونسل سے ایران کی شکایت لگا دی

• 1 گھنٹے پہلے شمالی کوریا نے یورینیئم افزودگی میں اضافےکیلئے نئی تنصیب تعمیرکرلی، عالمی جوہری توانائی ایجنسی

• 1 گھنٹے پہلے ’اپنے اتحادی حوثیوں کو لگام دو‘، پاکستان کا سعودی عرب کیجانب سے ایران کو پیغام: خبر ایجنسی

• 1 گھنٹے پہلے امریکا میں مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران سے جنگ فوری ختم ہوجائےگی: ٹرمپ کا دعویٰ

امریکا میں مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران سے جنگ فوری ختم ہوجائےگی: ٹرمپ کا دعویٰ

• 2 گھنٹے پہلے ایجبسٹن ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 133 رنز بناکر آؤٹ، انگلینڈ کے 4 وکٹ پر 156 رنز

ایجبسٹن ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 133 رنز بناکر آؤٹ، انگلینڈ کے 4 وکٹ پر 156 رنز

• 2 گھنٹے پہلے نیٹو روس کے ساتھ طویل جنگی محاذ آرائی کی تیاری کر رہا ہے، روسی وزارت خارجہ

• 2 گھنٹے پہلے لاہور میں ٹک ٹاکر ارشم کی ہلاکت کی تفتیش کا رخ خودکشی سے قتل کی طرف ہوگیا

لاہور میں ٹک ٹاکر ارشم کی ہلاکت کی تفتیش کا رخ خودکشی سے قتل کی طرف ہوگیا

• 2 گھنٹے پہلے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے