سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل
چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل
دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا
’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)
(9 ستمبر 2026): انڈین پلے بیک سنگر سنیدھی چوہان کی جانب سے رئیلٹی شو پر تنقید کے بعد گلوکارہ نیہا ککڑ نے سخت ردعمل کا اظہار کر دیا۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق گانوں کے رئیلٹی شو کی جج نیہا ککڑ سے سنیدھی چوہان کے حالیہ بیان کے بارے میں پوچھا گیا کہ کیا اس قسم کے رئیلٹی شوز کی مقبولیت اسکرپٹنگ اور آٹو ٹیون کے استعمال کی وجہ سے کم ہوگئی ہے؟
نیہا ککڑ نے سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ مقبولیت اس لیے کم ہوئی کیونکہ میں نے اس شو کو کرنا چھوڑ دیا، جب تک میں یہ شو کر رہی تھی ان کی ٹی آر پیز عروج پر تھیں۔
سنیدھی چوہان پر بالواسطہ طنز کرتے ہوئے بھارتی گلوکارہ نے مزید کہا کہ جسے انگور نہیں ملتے اسے یہ کھٹے ہی لگتے ہیں، رئیلٹی شو بالکل بھی اسکرپٹڈ نہیں ہے، لوگوں کی زندگیاں کبھی اسکرپٹڈ نہیں ہوتیں، ہم سب ایک عام پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں اور اگر میں کسی کی کہانی سن کر جذباتی ہو جاتی ہوں تو یہ ایک قدرتی بات ہے۔
واضح رہے کہ سنیدھی چوہان نے حال ہی رئیلٹی شو سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ شوز میں آٹو ٹیون کا استعمال ان کیلیے ناقابل برداشت بن چکا تھا۔
پلے بیک سنگر کا کہنا تھا کہ میں ایک طویل عرصے تک اس کا حصہ رہی لیکن پھر میں نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا کیونکہ مجھے لگا یہ میرے لیے صحیح جگہ نہیں ہے، آپ رئیلٹی شو میں ایسا نہیں کر سکتے جہاں آپ کو بالکل سچا اور ایماندار ہونا چاہیے، جب رئیلٹی شوز میں ایسا ہونے لگا تو مجھے لگا معاملات اس سمت جا رہے ہیں جسے میں قبول نہیں کر سکتی، تب میں نے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا اور اب میں بہت زیادہ خوش ہوں۔
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ رئیلٹی شوز بنانے والوں کی جانب سے ان پر دباؤ ڈالا جاتا تھا کہ وہ کسی کی بھی اصل کارکردگی سے قطع نظر مخصوص امیدواروں کی حمایت کریں جو کہ ان کیلیے شدید پریشانی کا باعث تھا۔
