• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 4:21 شام
  • Australia

سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’گھماسان‘ کی آفر ٹھکرانے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم ’گھماسان‘ کے ہدایت کار تگمانشو دھولیا نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے فلم میں پولیس افسر کا مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے سب سے پہلے شاہ رخ خان سے رابطہ کیا تھا تاہم انہوں نے یہ کردار قبول نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے فلم کا اسکرپٹ سب سے پہلے شاہ رخ کو سنایا تھا۔

بالی ووڈ ہنگامہ کو دیے گئے انٹرویو میں تگمانشو نے بتایا ہے کہ شاہ رخ خان نے اسکرپٹ سننے کے بعد مجھ سے کہا تھا کہ تیشو میں اس طرح کی حقیقت پسندانہ فلمیں نہیں کرتا۔

Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip

ہدایت کار نے کہا ہے کہ میں شاہ رخ خان کو طویل عرصے سے جانتا ہوں، دونوں کی شناسائی فلم ’دل سے‘ کے زمانے سے ہے، جبکہ تگمانشو دھولیا نے فلم ’زیرو‘ میں شاہ رخ خان کے والد کا کردار بھی ادا کیا تھا۔

اداکار ارشد وارثی نے بھی شاہ رخ خان کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا ہے کہ میں سپر اسٹار کو بڑے اور غیر معمولی کرداروں میں دیکھنا زیادہ پسند کروں گا۔

فلم ’گھماسان‘ کو جیوتی دیشپانڈے نے پروڈیوس کیا ہے، جس میں ارشد وارثی اور پرتیک گاندھی بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں، فلم 11 ستمبر کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے