• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 3:36 شام
  • Australia

سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)

کراچی: گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے کرایوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹرز اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 17 روز میں ڈیزل کی قیمت تقریباً 18 روپے بڑھ گئی جس سے ٹرانسپورٹرز کے اخراجات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ڈیزل مہنگا ہونے سے براہ راست بوجھ عوام پر پڑ رہا ہے، بڑھتی ڈیزل قیمتوں کے باعث موجودہ کرایوں پر ٹرانسپورٹ چلانا مشکل ہوگیا ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے تحریری معاہدے پر من و عن عمل کیا جائے، معاہدے پر مکمل عملدرآمد نہ ہوا تو دوبارہ ہڑتال کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔

ہمیں تھریڈز پر فالو کریں https://www.threads.com/@arynewstv

گزشتہ روز صدر گڈز ٹرانسپورٹرز ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی شدید مذمت کرتے ہوئےکہا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کا فیصلہ ناقابلِ قبول ہے، حکومت یہ فیصلہ فوری واپس لے۔

ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت کی یقین دہانی پر ملک گیر ہڑتال 40 روز کے لیے مؤخر کی تھی، تاہم ہمارے بیشتر مطالبات تاحال التوا کا شکار ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا تھا کہ مطالبات پر مقررہ مدت میں پیش رفت نہ ہوئی تو گڈز ٹرانسپورٹرز دوبارہ ملک گیر ہڑتال کریں گے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے