• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 11:37 صبح
  • Australia

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالت نے کیس کی مزید سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج و لانگ مارچ کے خلاف درخواست پرچاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز ، آئی جیز کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد، ڈی سی اسلام آباد کو بھی پیش ہو نے کی ہدائت کی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے پی ٹی آئی کے27 ستمبر کے احتجاج و لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر سماعت کا تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں بنائے گئے لارجر بینچ میں جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس محمد آصف شامل ہیں۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار تاجر کی جانب سے احتجاج کے حوالے سے درخواست دائر کی گئی۔

درخواست گزار وکیل نے احتجاج پر ہونے والے نقصانات متعلق عدالت آگاہ کیا ۔ عدالت کو بتایا گیا اسلام آباد میں احتجاج کے حوالے سے قانون بھی موجود ہے۔ معاملہ اہم نوعیت کا ہے اس لیے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔ چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز ، آئی جیز کل ذاتی حیثیت میں پیش ہوں ۔ چیف کمشنر ، آئی جی اسلام آباد، ڈی سی اسلام آباد بھی ذاتی حیثیت میں پیش ہو۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے