• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 10:46 صبح
  • Australia

ملزمان کی جانب سے دائر حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، عبدالغنی آفریدی، جنید اکبر و دیگر کیخلاف 26 نومبر احتجاج کیس میں انکے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے آج پیش نہ ہونے والے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

وزیر اعلیٰ کے پی کے سمیت دیگر کیخلاف اشتہاری کی کارروائی بھی جاری ہے، ملزمان کی جانب سے دائر حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں بھی مسترد کردی گئیں۔

عدالت نے پولیس کو جلد سہیل آفریدی ودیگر کا چالان پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی، سہیل آفریدی ودیگر کیخلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے