اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو شیشہ کیفوں سے متعلق ایک ماہ میں رولز بنانے کی ہدایت کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے اسلام آباد کے شیشہ کیفوں کی تفصیلات طلبی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی جس دوران آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔
اس موقع پر چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا آپ کے کاروبار کا بہت احترام ہے مگر پورے کا پورا شہر تباہ نہ کریں، تمباکو کے ساتھ اگر چرس کو ملا دیا جائے تو اس کو سموکنگ ہی کہیں گے؟ایسا نہ ہو کہ کل آپ کا بھائی، آپ کے گھر والا کوئی شخص اس کا شکار ہو جائے۔
چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نےریمارکس دیے کہ رولز بنائے بغیر اِن شیشہ کیفوں کو اس طرح نہیں چلنے دیا جائے گا، نہ کوئی رول بنا اور نہ کوئی ریگولیشنز ہیں، ایک اوپن جگہ بیٹھ کر یہ سب کچھ ہو رہا ہے، یہ تو آپ اپنی نسلیں تباہی کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا عدالتی حکم کے بعد ہم نے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا ہے، کیفے کے مالکان کی طرف سے مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا،14 اور 15 سال کے بچے بچیاں وہاں پائے گئے،کچھ لوگوں پر ایف آئی آر درج کی ہیں اور آگاہی مہم بھی شروع کر رکھی ہے۔
قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل منظور احمد ججہ نے کہا آج وزرات صحت اور حکومت کو ڈائریکشن جاری کی جائے کہ ان کے رولز بنائے جائیں، صرف سموکنگ نہیں اس سے بڑھ کر بھی چیزیں ہو رہی ہیں ہم اس پر رپورٹ دیں گے۔
چیف کمشنر اور ضلعی انتظامیہ نے تحریری جواب جمع کرایا کہ باقاعدہ قوانین کی منظوری تک شیشہ کیفوں کے این او سی عارضی انتظام کے تحت جاری کیے جا رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ نے شیشہ کیفوں کے تمام این او سیز بغیر کسی فیس کے جاری کیے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ جمع جواب میں کہا گیا کہ شیشہ کیفے کے لیے کوئی الگ ایس او پیز بنانے کی ضرورت نہیں، ہائی کورٹ کے طے شدہ اصول ہی این او سی کا معیار ہیں، ہائی کورٹ اور عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کی روشنی میں شیشہ صرف کھلی اور بغیر چھت والی جگہوں پر فراہم کرنے کی اجازت ہے جس کے لیے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر سے الگ تحریری "ٹیرس پرمٹ" حاصل کرنا لازمی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شیشہ کیفوں میں کوئلہ اور متعلقہ سامان کا غیرمحفوظ ذخیرہ آتشزدگی کا بڑا خطرہ ہے، ریسٹورنٹس کے لیے فائر سیفٹی اور آتشزدگی سے بچاؤ کے تمام اقدامات لازمی قرار دیے گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ جمع جواب میں کہا گیا کہ شیشہ اور دیگر تمباکو مصنوعات صرف بالغ افراد کو پیش کرنے اور ماحولیاتی معیار برقرار رکھنے کی شرط عائد ہے، عدالتی حکم ایک عبوری انتظام ہے جو وفاقی حکومت کے باقاعدہ قواعد بننے تک نافذ العمل رہے گا۔
بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے رولز بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کر دی۔
جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملہ کیس: شہدا کے لواحقین کو معاوضے کی عدم ادائیگی پر جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن طلب
میر رضا کیس: جائے وقوعہ سے ملنے والےخول پر سندھ پولیس کی وضاحت
اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا اور عبداللطیف نااہل قرار
سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2026 کا مسودہ تیار، کاپی سامنے آگئی
وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان کردیا، لڑکیاں پھر بازی لے گئیں
سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے اضلاع خاران اور واشک میں آپریشن، 11دہشتگرد ہلاک
این سی سی آئی اے نے میر رضا کاکرپٹوکرنسی کا ڈیٹا حاصل کرلیا
پاکستان انسداد پولیوپروگرام کا فرنٹ لائن ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافے کا اعلان
نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں پر آئینی سوالات اٹھا دیے
میر رضا کیس: جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈکے پستول سے میچ نہیں ہوا: فارنزک رپورٹ
ٹھٹہ میں ٹریکٹر ٹرالی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی، 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق
برآمدات پر مبنی معاشی ترقی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم
تازہ ترین
• 2 منٹ پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ کا شیشہ کیفوں سے متعلق ایک ماہ میں رولز بنانے حکم
• 12 منٹ پہلے جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملہ کیس: شہدا کے لواحقین کو معاوضے کی عدم ادائیگی پر جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن طلب
• 24 منٹ پہلے تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ، پاکستانی ٹیم میں 3 کھلاڑیوں کا ڈیبیو
تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ، پاکستانی ٹیم میں 3 کھلاڑیوں کا ڈیبیو
• 40 منٹ پہلے میر رضا کیس: جائے وقوعہ سے ملنے والےخول پر سندھ پولیس کی وضاحت
• 1 گھنٹے پہلے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا اور عبداللطیف نااہل قرار
• 1 گھنٹے پہلے بہت زیادہ گرم چائے پینا پسند کرتے ہیں؟ تو آپ کو یہ جان لینا چاہیے
بہت زیادہ گرم چائے پینا پسند کرتے ہیں؟ تو آپ کو یہ جان لینا چاہیے
• 2 گھنٹے پہلے بنگلادیش کو دنیا کی سب سے بڑی خسرہ وبا کا سامنا
بنگلادیش کو دنیا کی سب سے بڑی خسرہ وبا کا سامنا
• 2 گھنٹے پہلے وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان کردیا، لڑکیاں پھر بازی لے گئیں
