• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 12:17 شام
  • Australia

سینیٹ کمیٹی انسانی حقوق نے سابق ای ڈی پمز سمیت تمام ذمہ داران کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت کردی

سینیٹ کمیٹی انسانی حقوق نے سانحہ پمز پر سخت ایکشن لیتے ہوئے سابق ای ڈی پمز سمیت تمام ذمہ داران کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت کردی۔

کمیٹی نے سانحہ پمز کے ملزمان کیخلاف فوری ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی، اس کے علاوہ ملزمان کے اثاثے مقدمات کیساتھ اٹیچ کرنے کی ہدایت کر دی۔

انسانی حقوق کمیٹی اجلاس کے دوران سینیٹر ایمل ولی اور عابد شیر علی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، ایمل ولی کے سوالات پر عابد شیر علی غصہ میں آگئے۔

سینیٹر عابد شیر علی نے کہا کہ آپ کمیٹی کے ممبر کے طور پر سوال کریں،سینیٹر ایمل ولی نے کہا کہ آپ کون ہیں؟

سینیٹر قرۃ العین مری نے دونوں کو خاموش کروایا، عابد شیر علی نے کہا کہ آپ ایس ایچ او نہیں ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے