سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل
چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل
دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا
’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)
کراچی: سرجانی ٹاؤن میں پانی کی ٹینکی سے ڈھائی ماہ کی بچی کی لاش ملنے کے واقعے میں مقتولہ کا حقیقی چچا نکلا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پانی کی ٹینکی سے ڈھائی ماہ کی معصوم بچی کی لاش ملنے کا سنسنی خیز معمہ حل ہو گیا، پولیس نے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا جو مقتولہ کا حقیقی چچا نکلا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے بتایا گزشتہ روز سرجانی سیکٹر 7B کے ایک مکان سے ڈھائی ماہ کی فاطمہ دختر محمد علی کی لاش ملی تھی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کی اور بچی کے والدین سمیت دیگر اہل خانہ کو شاملِ تفتیش کیا۔
پولیس کی سخت تفتیش کے دوران مقتولہ کا چچا محمد حماد شاملِ تفتیش ہوا، جس نے جرم کا اعتراف کر لیا۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزم نے گھریلو لڑائی جھگڑے اور ذاتی تنازع کی بنا پر معصوم بچی کو قتل کر کے اس کی لاش پانی کی ٹینکی میں پھینک دی تھی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ سرجانی میں درج کیا جا رہا ہے، جبکہ ملزم کے خلاف مزید قانونی اور قانونی کارروائی جاری ہے۔
گذشتہ روز کراچی میں سرجانی ٹاؤن سیکٹر بی فور میں ڈھائی ماہ کی بچی کی پراسرار ہلاکت کا واقعہ پیش آیا تھا، لاپتا ہونے والی بچی کی لاش گھر کی چھت پر موجود پانی کی ٹنکی سے برآمد ہوئی۔
پولیس نے بتایا تھا کہ رات ڈھائی بجے 15 مددگار پر بچی کے لاپتا ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد اہلخانہ کے گھر میں بچی کی تلاش شروع کی گئی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ گھر کی تلاشی کے دوران چھت پر موجود پانی کی ٹنکی کا ڈھکن کھولا گیا تو اندر سے ڈھائی ماہ کی بچی کی لاش ملی۔
