• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 12:17 شام
  • Australia

کامیابی کا تناسب 85.95 فیصد رہا، وفاقی وزیر تعلیم کی بھی تقریب میں شرکت

وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹو برائے سال 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا۔

چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک نے ایک تقریب میں نتائج کا اعلان کیا جس میں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

وفاقی تعلیمی بورڈ کے مطابق سالانہ امتحانات میں 2 لاکھ 12 ہزار 416 امیدوران شریک ہوئے، کامیابی کا تناسب 85.95 فیصد رہا، طالبات کی پاسنگ پرسنٹیج طلباء کے مقابلہ میں زیادہ رہی، امیدوران تین مختلف سورسز سے اپنے نتائج فیڈرل بورڈ کی ویب سائیٹ سے دیکھ سکیں گے۔

میڈیکل گروپ میں عمارہ اظہر نے 1079 نمبر لے کر پہلی پوزیشن، محمد جہانزیب نے 1078 نمبر لے کر دوسری اور سیدہ ایمان فاطمہ نے 1076 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

پری انجینئرنگ گروپ میں رامین ارجمند نے 1075 نمبروں کے ساتھ پہلی، زینب سمیع نے 1070 نمبروں کے ساتھ دوسری، انسا فاطمہ نے 1068 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

کامرس گروپ میں اقصٰی فاروق نے 1051 نمبر لیکر پہلی، عائزہ افضل نے 1047 نمبر لیکر دوسری جبکہ آمنہ آصف نے 1046 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سائنس جنرل گروپ میں عبداللہ اظہر 1063 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے، ہیومینٹیز گروپ میں ارمین فاطمہ نے 1007 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے