• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 11:37 صبح
  • Australia

خط میں واضح کیا گیا تھا کہ دونوں شاہی خاندان کے ورکنگ ممبرز نہیں بلکہ نجی شہریوں والی زندگی گزاریں گے۔

برطانیہ واپس منتقل ہونے کے بعد شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شاہی حیثیت واضح کرنے کیلئے کنگ چارلس کی ہدایت پر جاری کیے گئے خط پر جوڑے نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

ہیری اور میگھن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں خط کے عوامی سطح پر جاری کیے جانے کے بارے میں پیشگی اطلاع نہ ملنے پر ’کچھ حیرت‘ ہوئی۔

محل کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ خط منظرِ عام پر آنے سے پہلے ہیری کی ٹیم کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا، البتہ اس کے مندرجات پر ان سے مشاورت نہیں کی گئی تھی۔

یہ خط ایسے وقت سامنے آیا ہے جب شہزادہ ہیری برطانیہ میں 24 گھنٹے مسلح پولیس سیکیورٹی کی بحالی کے خواہاں ہیں، تاہم شاہی محل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خط کا سیکیورٹی سے متعلق جاری معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔

واضح رہے کہ کنگ چارلس کی ہدایت پر لارڈ بینین کی جانب سے لکھے گئے خط میں واضح کیا گیا ہے کہ ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس کی موجودہ شاہی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور وہ شاہی خاندان کے ورکنگ ممبرز نہیں بلکہ نجی شہریوں کی حیثیت سے اپنی تجارتی اور فلاحی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

خط کے مطابق ہیری اور میگھن کیلئے ’ہز اور ہر ہائینیس‘ کے خطابات بدستور غیر فعال رہیں گے اور انہیں استعمال نہیں کیا جائے گا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے