• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 12:50 شام
  • Australia

سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)

لاہور(9 ستمبر 2026): معروف پاکستانی ولاگر رجب بٹ ایک بار پھر اپنی سابق اہلیہ ایمان اسد کے ساتھ تنازعے کے باعث سرخیوں میں آ گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر رجب بٹ کی بڑی فالوونگ ہے، جن میں یوٹیوب پر نو ملین، انسٹاگرام پر تین ملین اور ٹک ٹاک پر تقریباً ایک ملین فالوورز شامل ہیں۔ انہوں نے ایمان اسد کو ہتکِ عزت کا ایک اور قانونی نوٹس ارسال کر دیا ہے۔

ایمان اسد کے قانونی نمائندے نے اس پیشرفت کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رجب بٹ کی جانب سے بھیجے گئے اس نئے قانونی نوٹس میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایمان اسد سوشل میڈیا پر کمنٹس، ریلز اور ویڈیوز کے ذریعے انہیں جان بوجھ کر بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

تاہم، ایمان اسد کے وکیل کا کہنا ہے کہ موصول ہونے والے اس قانونی نوٹس کے ساتھ لگائے گئے الزامات کے ثبوت فراہم نہیں کیے گئے۔ وکیل نے تصدیق کی ہے کہ ان کی جانب سے اس قانونی نوٹس کا باضابطہ جواب جمع کرا دیا گیا ہے، جس میں رجب بٹ سے ان کے الزامات کے ٹھوس شواہد طلب کیے گئے ہیں تاکہ معاملے کی حقیقت کو سمجھا جا سکے اور الزامات کا درست جائزہ لیا جا سکے۔

معروف کامیڈین زید علی نے رجب بٹ کو گدھوں اور کتوں سے تشبیہ دیدی

ایمان اسد کے وکیل نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ بظاہر یہ قانونی نوٹس ان کی مؤکلہ کو بلاجواز ہراساں کرنے اور دباؤ میں لانے کی ایک کوشش ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے