پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف آج سے ایجبسٹن میں شروع ہونے والے سیریز کے آخری ٹیسٹ کیلئے 12 ممکنہ کھلاڑی فائنل کر لیے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بابر اعظم کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم میں 3 کھلاڑی اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے۔کراچی سے تعلق رکھنے والے 23 سال کے وکٹ کیپر غازی غوری کی قومی ٹیم میں شمولیت یقینی ہے۔
خانیوال سے تعلق رکھنے والے 29 سال کے آل راؤنڈر محمد عمران رندھاوا بھی ٹیسٹ کھیلنے کے مضبوط امیدوار ہیں۔58 فرسٹ کلاس میچوں میں دائیں ہاتھ کے بیٹر عمران رندھاوا نے 2 سنچریوں کیساتھ 2255 رنز بنانے کیساتھ بطور میڈیم فاسٹ بولر 110وکٹیں حاصل کی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹیم اگر 4 فاسٹ بولر کے ساتھ میدان میں اتری تو مردان کے 21 سال کے فاسٹ بولر رضا اللہ بھی ڈیبیو کرینگے۔
دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر رضا اللہ نے 2025 میں پشاور کے لیے فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا اور 8 فرسٹ کلاس میچوں میں 30کھلاڑی آؤٹ کیے ۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹیم اگر ایک اسپنر کے ساتھ ٹیسٹ کھیلی، تو ملتان کے بائیں ہاتھ کے اسپنر 21 سال کے عرفات منہاس مضبوط امیدوار ہیں۔ عرفات منہاس پاکستان کے لیے 3 ون ڈے اور 4 ٹی 20 کھیل چکے ہیں۔
برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر پاکستان کے تیسرے ٹیسٹ کے لیے 12ممکنہ کھلاڑی یہ ہوں گے۔
صائم ایوب،اذان اویس،عبداللہ شفیق، بابر اعظم ( کپتان) شان مسعود، سعود شکیل ، غازی غوری( وکٹ کیپر) محمد عباس، محمد علی، محمد عمران رندھاوا ،عرفات منہاس اور رضا اللہ۔
واضح رہے کہ میزبان ٹیم انگلینڈ کو 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ لارڈز ٹیسٹ میں ٹیم نے کسی شعبے میں متاثر کن کھیل پیش نہیں کیا، بابر اعظم
کھیل میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، پاکستان کے پاس مقابلےکے لیے اچھی ٹیم ہے، کپتان انگلش ٹیم جوروٹ
پاکستان کیخلاف برتری حاصل ہے لیکن ایجبسٹن ٹیسٹ میں مقابلہ آسان نہیں ہوگا،کپتان انگلش ٹیم
7کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کرنےسے متعلق پی سی بی نے فیصلہ کچھ سوچ کر ہی کیا ہوگا: بابراعظم
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
حسن علی کی اہلیہ کی شوہر کو انسٹا پر ان فالو کرنے کے بعد مبہم پوسٹ وائرل
پاکستان کرکٹ کے مسائل کی جڑ عاقب جاوید ہیں: جیسن گلیسپی
ایشیا کپ: آئی سی سی نے پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا پر جرمانہ عائد کر دیا
سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن انگلینڈ مینز وائٹ بال ٹیم کے مینٹور مقرر
ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر پاکستان نے کبھی ٹیسٹ نہیں جیتا، کیا قومی ٹیم اس بار کامیابی حاصل کرسکے گی؟
ایشیا کپ: پاکستان ویمنز ٹیم نے ہانگ کانگ کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
مجھے پی سی بی نے صبح 3 بجے پیغام دیا کہ آپ انگلینڈ ٹیسٹ میچ کیلئے جا رہے ہیں، ایشلے نوفکے
ایجبسٹن ٹیسٹ: پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کے حوالے ہیڈکوچ تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے
پی سی بی نے ڈسپلن اور کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق میڈیا رپورٹس پر انکوائری شروع کردی
تازہ ترین
• 13 منٹ پہلے ایجبسٹن ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے 12 ممکنہ کھلاڑی فائنل، 3 کھلاڑی ڈیبیو کرینگے
• 1 گھنٹے پہلے لاہور میں نادرا کے نام سے مشابہ جعلی ویب سائٹ چلانے والے 2 ملزمان گرفتار
لاہور میں نادرا کے نام سے مشابہ جعلی ویب سائٹ چلانے والے 2 ملزمان گرفتار
• 2 گھنٹے پہلے حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا
• 2 گھنٹے پہلے ملک میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ، پیازکی قیمت 300 روپےکلو تک پہنچ گئی
ملک میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ، پیازکی قیمت 300 روپےکلو تک پہنچ گئی
• 3 گھنٹے پہلے پنجاب کی طرح دوسرے صوبوں میں بھی کام ہونا چاہیے، محنت کریں گے تو کام نظر آئے گا: مریم نواز
پنجاب کی طرح دوسرے صوبوں میں بھی کام ہونا چاہیے، محنت کریں گے تو کام نظر آئے گا: مریم نواز
• 4 گھنٹے پہلے پاکستان کیخلاف برتری حاصل ہے لیکن ایجبسٹن ٹیسٹ میں مقابلہ آسان نہیں ہوگا،کپتان انگلش ٹیم
• 5 گھنٹے پہلے خیبرپختونخوا حکومت نے سابق فاٹا اورپاٹا کی صنعتوں کو سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا
خیبرپختونخوا حکومت نے سابق فاٹا اورپاٹا کی صنعتوں کو سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا
• 5 گھنٹے پہلے برطانوی پابندیوں کے جواب میں اسرائیل کا مقبوضہ بیت المقدس میں برطانوی قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان
