• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 7:51 شام
  • Australia

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کو محکمہ جنگلات اور وائلڈ لائف کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں بریفنگ دی گئی

لاہور میں پاکستان کے پہلے وائلڈ لائف اسپتال کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے، اسپتال میں جنگلی حیات کے علاج کے لیے 12 آپریشن تھیٹرز اور 2 معائنہ رومز قائم کیے گئے ہیں۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کو محکمہ جنگلات اور وائلڈ لائف کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے دورے کے موقع پر جنگلات، وائلڈ لائف اور ایکو ٹورازم منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک سال کے دوران 5 کروڑ پودے لگانے کا ہدف حاصل کرلیا گیا جبکہ مون سون شجرکاری مہم کے دوران مزید ایک کروڑ سے زائد پودے لگائے جا رہے ہیں، 285 جیو ٹیگنگ نرسریوں میں پودوں کا ریکارڈ اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

جنگلات کی نگرانی کے لیے اے آئی، لانگ رینج تھرمل کیمروں، سیٹلائٹ مانیٹرنگ اور لائیو سرویلنس استعمال کی جا رہی ہے اور جنگلات میں آگ کی بروقت نشان دہی کے لیے ارلی فائر ڈیٹیکشن سسٹم بھی فعال کیا جا رہا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ 5 ہزار سے زائد اہلکاروں پر مشتمل فارسٹ رینجرز فورس میں پہلی بار 215 خواتین شامل کی گئی ہیں، اسی طرح لکڑی چوری کے خلاف کارروائیوں میں ایک کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

اجلاس میں جلو پارک کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ایکو ٹورازم مرکز بنانے، سفاری میں جراف کیفے اور ٹری ہاؤس کیفے سمیت دیگر منصوبوں پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے شجرکاری کے بعد پودوں کی بقا اور نگہداشت کی مؤثر مانیٹرنگ، جنگلات اور وائلڈ لائف کے تحفظ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافے اور ایکو ٹورازم منصوبوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ہدایت کی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے