• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 7:51 شام
  • Australia

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 9 ستمبر 2026 کے لیے ہوگا، نوٹیفکیشن

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے لیے طے کیے گئے طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 18 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، اس اضافے کے ساتھ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت فی لیٹر 385 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 5 روپے 58 پیسے بڑھا دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 364 روپے 35 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمت کا اطلاق 9 ستمبر 2026 کے لیے ہوگا۔

خیال رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا تھا، اور بالترتیب فی لیٹر نئی قیمت 358 روپے 77 پیسے اور 381 روپے 77 پیسے مقرر کی گئی تھی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے