• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 5:10 شام
  • Australia

اسرائیل نے برطانیہ کی جانب سے غیر قانونی اسرائیلی بستیوں پر تجارتی پابندیاں عائد کرنے کے جواب میں مقبوضہ بیت المقدس میں برطانوی قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔

برطانوی حکومت کی ویب سائٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں قائم قونصل خانہ بیت المقدس، مغربی کنارے اور غزہ میں برطانوی حکومت کی نمائندگی کرتا ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سار نے منگل کے روز کہا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی مصنوعات پر پابندیاں عائد کرنے کے اعلان کے جواب میں اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس میں قائم برطانیہ کا قونصل خانہ بند کر رہا ہے۔

گیڈون سار نے مزید کہا کہ اب برطانیہ کو غزہ کے لیے امریکی قیادت میں کام کرنے والے رابطہ مشن میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضہ غیر قانونی ہے اور برطانیہ سمجھتا ہے کہ وہاں فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے: برطانوی وزیر خارجہ

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز کو دی جانے والی برطانوی تربیت بھی ختم کر دی جائے گی اور بعض منتخب برطانوی عہدیداروں اور شہریوں کے اسرائیل میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے گی۔

خیال رہے کہ برطانیہ، فرانس اور کینیڈا سمیت دنیا کے 12 ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی مصنوعات پر تجارتی پابندیاں عائد کرنے یا ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ان ممالک کی جانب سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’مغربی کنارے میں اسرائیلی حکومت کے اقدامات دو ریاستی حل کے امکانات کو نقصان پہنچا رہے ہیں‘۔

بیان کے مطابق کینیڈا، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، آئس لینڈ، آئرلینڈ، ناروے، پولینڈ، پرتگال، اسپین، سویڈن اور برطانیہ نے بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی قرار دی گئی ان بستیوں کے ساتھ تجارت پر قومی سطح پر پابندیاں عائد کرنے یا یورپی پابندیوں کی حمایت کا عزم ظاہر کیا ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے دار العوام میں خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے کی اسرائیلی بستیوں میں تیار ہونے والی اشیا پر تجارتی پابندی کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ اب ناانصافی پر محض ’آواز اٹھانے‘ تک محدود نہیں رہ سکتا، بلکہ اب اسرائیلی بستیوں کی توسیع کی مخالفت میں ’عملی اقدام‘ کا وقت آ گیا ہے۔

سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے عالمی رہنما کی تنخواہ میں مزید 10 لاکھ ڈالر سے زائد کا اضافہ

برطانیہ اور فرانس سمیت 12 ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے کی غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے تجارت پر پابندی عائد کردی

ملائیشیا: فلائنگ ڈاکٹر سروس کا ہیلی کاپٹر حادثےکا شکار ہو کر تباہ ہوگیا

7 اکتوبر کے حملے سے قبل اماراتی صدر نے نیتن یاہو کو خبردار کیا تھا، اسرائیلی وزیراعظم نے انتباہ نظر انداز کیا: اسرائیلی اخبار

روس نے سعودی عرب کو مشرق وسطیٰ کے تنازع میں ثالثی کی پیشکش کردی

شہریوں اور تنصیبات پرحوثیوں کے حملے جاری رہے تو سنگین نتائج ہونگے: سعودی عرب

برطانیہ بھر میں غیر قانونی نمبرپلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں 4 شہریوں کو ہلاک کرنیوالی شیرنی ہلاک

نوجوان نے ویڈیو بنانے کیلئے 30 فٹ کی اونچائی سے ڈیم میں چھلانگ لگادی

اسپین: بیلوں کی دوڑ کے دوران سینگ لگنے سے 64 سالہ خاتون ہلاک

یمنی حوثیوں کے سعودی شہروں پر حملے، 73 افراد زخمی

'ہیری اور میگھن کی کہیں موجودگی شاہی گھرانے کی نمائندگی نہیں'، شاہ چارلس نے غیر معمولی خط لکھ دیا

تازہ ترین

• 4 منٹ پہلے خیبرپختونخوا حکومت نے سابق فاٹا اورپاٹا کی صنعتوں کو سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا

خیبرپختونخوا حکومت نے سابق فاٹا اورپاٹا کی صنعتوں کو سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا

• 7 منٹ پہلے برطانوی پابندیوں کے جواب میں اسرائیل کا مقبوضہ بیت المقدس میں برطانوی قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان

• 29 منٹ پہلے وزیراعظم کی سعودیہ میں حوثیوں کے حملے کی مذمت، مملکت کی سلامتی کیلئے مستقل حمایت کا اعادہ

وزیراعظم کی سعودیہ میں حوثیوں کے حملے کی مذمت، مملکت کی سلامتی کیلئے مستقل حمایت کا اعادہ

• 34 منٹ پہلے اے آئی استعمال کرنے والے طالبعلم تدریسی سرگرمیوں میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں، تحقیق

اے آئی استعمال کرنے والے طالبعلم تدریسی سرگرمیوں میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں، تحقیق

• 38 منٹ پہلے سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے عالمی رہنما کی تنخواہ میں مزید 10 لاکھ ڈالر سے زائد کا اضافہ

• 1 گھنٹے پہلے 2050 تک کینسر کے نئے کیسز کی تعداد میں 67 فیصد اضافے کا امکان ہے، رپورٹ

2050 تک کینسر کے نئے کیسز کی تعداد میں 67 فیصد اضافے کا امکان ہے، رپورٹ

• 1 گھنٹے پہلے 7کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کرنےسے متعلق پی سی بی نے فیصلہ کچھ سوچ کر ہی کیا ہوگا: بابراعظم

7کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کرنےسے متعلق پی سی بی نے فیصلہ کچھ سوچ کر ہی کیا ہوگا: بابراعظم

• 2 گھنٹے پہلے کیا آپ ریاضی کے اس دلچسپ سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟

کیا آپ ریاضی کے اس دلچسپ سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے