• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 4:24 شام
  • Australia

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)

دوست کو بائیک خرید کر دینے کیلیے لڑکی نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیا

اسلام آباد : نئی آٹو پالیسی میں ہائی برڈ گاڑیوں کی امپورٹ پر آئندہ 5 سال میں ٹیکس 20 فیصد کمی کی تجویز دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نئی آٹو پالیسی 2026 سے 2031 تک کیلئے تیار کرلی گئی اور پالیسی کا حتمی ڈرافٹ وزیراعظم کو پیش کردیا گیا۔

پالیسی ڈرافٹ کے تحت 1800 سی سی سے زائد ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمد پر آئندہ 5 سال کے دوران ٹیکس میں مرحلہ وار کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

1801 سی سی سے زائد ہائبرڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی 5 سال میں مرحلہ وار 50 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کرنے کی تجویز ہے، جبکہ 1501 سے 1800 سی سی تک ہائبرڈ گاڑیوں پر بھی ڈیوٹی 50 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد تک لانے کی تیاری ہے۔

New auto policy proposes tax cuts on import of vehicles

دستاویز میں کہا گیا کہ 851 سے 1000 سی سی اور 800 سی سی تک ہائبرڈ گاڑیوں پر بھی آئندہ 5 سال میں ڈیوٹی 50 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

نئی آٹو پالیسی میں ہائبرڈ ٹرک پر ڈیوٹی 30 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

دستاویز کے مطابق ہائبرڈ کمرشل گاڑیوں پر ڈیوٹی 60 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد جبکہ ہائبرڈ بسوں پر ڈیوٹی 30 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد تک لانے کی تیاری ہے۔

نئی آٹو پالیسی کا مقصد گاڑیوں کی صنعت میں سرمایہ کاری، مقامی پیداوار اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا قرار دیا گیا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے