• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 2:27 شام
  • Australia

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)

دوست کو بائیک خرید کر دینے کیلیے لڑکی نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیا

لندن (8 ستمبر 2026): برطانیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے پر قبضے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسرائیلی آبادکاری پر پابندیوں کا اعلان کر دیا۔

برطانوی وزیر خارجہ ایڈملی بینڈ نے دارالعوام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری غیر قانونی ہے، مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے نسل کشی کی جا رہی ہے۔

اسرائیل نے جان بوجھ کر عام عوام کو نشانہ بنایا

ایڈملی بینڈ نے بتایا کہ اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے والے 30 لائسنس پہلے ہی معطل کر چکے ہیں، غزہ میں 70 ہزار افراد کا قتل کیا گیا جس میں 20 ہزار بچے بھی شامل ہیں، اسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ 60 فیصد گھروں کو تباہ کر دیا گیا، غزہ میں اسرائیل کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کی گئیں، جان بوجھ کر عام عوام کو نشانہ بنایا گیا۔

غزہ سے متعلق آئی سی جے کے فیصلوں کی حمایت کا اعلان

برطانوی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ شواہد موجود ہیں کہ غزہ میں جنگی جرائم کیے گئے، غزہ سے متعلق آئی سی جے کے فیصلوں کو سپورٹ کرتے ہیں، سیز فائر کے باوجود اسرائیل کی جانب سے 1200 فلسطینیوں کو قتل کیا گیا، غزہ کے شہریوں کی بھرپور مدد کریں گے، طلبہ کا برطانیہ میں ویلکم کریں گے۔

غزہ میں مظالم کرنے والے عناصر کا احتساب یقینی بنانے کا اعلان

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ میں بھرپور آواز اٹھائیں گے، مغربی کنارے میں تعمیراتی کاموں میں قابضین کی مدد کرنے والی کمپنیوں پر پابندیاں لگائیں گے، غزہ میں مظالم کرنے والے عناصر کا احتساب یقینی بنایا جائے گا۔

اسرائیل سے غیر قانونی بستیوں کی تعمیر فوری روکنے کا مطالبہ

ایڈملی بینڈ کا کہنا تھا کہ دور یاستی حل کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور مکمل ساتھ دیں گے، اس کی حمایت کرنا ہماری حکومتی پالیسی ہے، اسرائیل غیر قانونی بستیوں کی تعمیر فوری طور پر روکے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے