• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 2:56 شام
  • Australia

پولیس نے جامعہ کراچی کے شعبہ علوم اسلامیہ کے سربراہ پروفیسر عارف ساقی پر تشدد میں ملوث 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق سینئرپروفیسر آن لائن ٹیکسی پر جامعہ کراچی جارہے تھے، ایک مقام پر رُکے تو ڈبل کیبن نے ریورس میں ٹکر مار دی،گاڑی کی ٹکر ہونے پر ڈبل کیبن میں سوار مقامی ہوٹل کے مالک کے بیٹے اور گن مینوں نے تشدد کیا، سر پر پستول کے بٹ مارے، دھکے دیے، گھسیٹ کر ریسٹورنٹ میں لے گئے اور وہاں بھی مار پیٹ کی۔

پولیس کے مطابق زیرحراست افراد ہوٹل ملازم ہیں، مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔

تشدد کا شکار پروفیسرعارف ساقی نے کہا کہ آئن لائن ٹیکسی والے کی گاڑی کوٹکر مارنے پر انہوں نے گاڑی میں سوار افراد سے کہا تھا کہ غریب لڑکےکا نقصان پورا کردیں، جواب میں ہوٹل کے مالک کے بیٹے نے انہیں پستول کے بٹ مارے اور ہوائی فائرنگ کی۔

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے پروفیسر ساقی پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے اور سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جامعہ کراچی کے پروفیسر پر تشدد کے واقعے کا مقدمہ درج

جامعہ کراچی کے پروفیسر پر تشدد کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ پروفیسر عارف خان ساقی کی مدعیت میں سچل تھانے میں درج کیا گیا۔

مقدمہ کونین علی گوہر شاہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف درج کیا گیا، مقدمے میں اقدام قتل، مارپیٹ، زخمی کرنے اور حبسِ بے جا کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق دو گن مینوں نے مجھے اور میرے بھتیجے کو تشدد کا نشانہ بنایا، صفورا چوک پر ہماری گاڑی کو نقصان پہنچانے پر ازالے کا مطالبہ کیا، زخمی ہونے کے بعد ملزمان مجھے اور میرےبھتیجے کو ہوٹل لےگئے، ہوٹل میں بھی مجھے اور بھتیجے کو حبسِ بے جا میں رکھ کر تشدد کیا گیا۔

ایف آئی آر میں درخواست گزار پروفیسر عارف خان ساقی نے کہا کہ ملزمان کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی، مسلح ملزمان بھتیجے کی گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے، پولیس موقع پر پہنچی، مجھے اوربھتیجے کوبازیاب کرایا، ملزمان فرارہوگئے۔

وزیراعظم کی سعودیہ میں حوثیوں کے حملے کی مذمت، مملکت کی سلامتی کیلئے مستقل حمایت کا اعادہ

وزیر تعلیم سندھ نے اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان کردیا

مصطفیٰ کمال نے پمز میں 10فیصد مریضوں سےفیس لیے جانے کا نوٹس لے لیا

آگ لگتی ہے یا لگائی جاتی ہے، اب یہ الزام نہ لگ جائے کہ ریکارڈ جل گیا: میئر کراچی

میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کی وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت

میر رضا قتل کیس: تفتیشی افسر نے مزید اہم دستاویزات جوڈیشل کمیشن کے پاس جمع کرادیں

اڈیالہ کے قیدیوں نے عمران خان کو ملنے والی طبی سہولیات سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

جنید مسلسل رابطے میں رہتا تھا اور ہم دونوں گہرے دوست تھے: قاسم شاہ

پنجاب فارنزک لیب بھی میر رضا کا آئی فون نہ کھول سکی، ثبوت ملنے کی امید دم توڑ گئی

پی ٹی آئی 27 ستمبر احتجاج، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاملے کو آئینی بحران سے تشبیہ دیدی

اڈیالہ جیل کی سکیورٹی مزید سخت، 435 پولیس اہلکار تعینات، 8 مقامات پر ناکے لگیں گے

کے ایم سی ہیڈ آفس میں آتشزدگی، میئر کراچی کا دفتر مکمل جل گیا

تازہ ترین

• 13 منٹ پہلے 2050 تک کینسر کے نئے کیسز کی تعداد میں 67 فیصد اضافے کا امکان ہے، رپورٹ

2050 تک کینسر کے نئے کیسز کی تعداد میں 67 فیصد اضافے کا امکان ہے، رپورٹ

• 20 منٹ پہلے 7کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کرنےسے متعلق پی سی بی نے فیصلہ کچھ سوچ کر ہی کیا ہوگا: بابراعظم

7کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کرنےسے متعلق پی سی بی نے فیصلہ کچھ سوچ کر ہی کیا ہوگا: بابراعظم

• 52 منٹ پہلے کیا ریاضی کے اس دلچسپ سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟

کیا ریاضی کے اس دلچسپ سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟

• 1 گھنٹے پہلے برطانیہ اور فرانس سمیت 12 ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے کی غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے تجارت پر پابندی عائد کردی

برطانیہ اور فرانس سمیت 12 ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے کی غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے تجارت پر پابندی عائد کردی

• 1 گھنٹے پہلے مظلوم کیلئے آواز اٹھانے پر جامعہ کراچی کے پروفیسر پر مسلح افراد کا تشدد، پولیس نے 3 افراد کو حراست میں لے لیا

• 2 گھنٹے پہلے ملائیشیا: فلائنگ ڈاکٹر سروس کا ہیلی کاپٹر حادثےکا شکار ہو کر تباہ ہوگیا

ملائیشیا: فلائنگ ڈاکٹر سروس کا ہیلی کاپٹر حادثےکا شکار ہو کر تباہ ہوگیا

• 2 گھنٹے پہلے 7 اکتوبر کے حملے سے قبل اماراتی صدر نے نیتن یاہو کو خبردار کیا تھا، اسرائیلی وزیراعظم نے انتباہ نظر انداز کیا: اسرائیلی اخبار

7 اکتوبر کے حملے سے قبل اماراتی صدر نے نیتن یاہو کو خبردار کیا تھا، اسرائیلی وزیراعظم نے انتباہ نظر انداز کیا: اسرائیلی اخبار

• 3 گھنٹے پہلے تمباکو نوشی سے صحت پر مرتب ہونے والے حیرت انگیز اثر کا انکشاف

تمباکو نوشی سے صحت پر مرتب ہونے والے حیرت انگیز اثر کا انکشاف

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے