• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 2:10 شام
  • Australia

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)

دوست کو بائیک خرید کر دینے کیلیے لڑکی نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیا

سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ حوثیوں کے حملوں کا بھرپور جواب دیا جائےگا۔

روسی ہم منصب سرگئی لاروف کے ساتھ ماسکو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا حوثی یمنی عوام کومشکلات میں مبتلا کر رہے ہیں حوثی اپنے مفادات کو یمن کے مفادات پر ترجیح دے رہے ہیں۔

فیصل بن فرحان نے کہا کہ حوثی اپنے مسائل سعودی عرب منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں حوثیوں کےساتھ بات چیت کاراستہ اب بھی کھلا ہوا ہے، سعودی عرب خطےکےمفاد میں ہونےوالےتمام اقدامات کی حمایت کریگا۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں شہری تنصیبات اور جہازوں پر حملے ناقابل قبول ہیں، حوثی حملوں سے شہریوں کی جان خطرے میں اور عالمی معیشت متاثر ہوتی ہے باب المندب میں آزاد جہازرانی کو ہر صورت یقینی بناناضروری ہے۔

سرگئی لاروف نے کہا کہ موجودہ تنازعات کو جنگ کے بجائے سفارتی طریقے سے حل کیا جانا چاہیے روس خطے کے امن اور استحکام کےلیے سعودی عرب کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے