بھارت کے خلاف جون میں کھیلے گئے ٹیسٹ سمیت افغانستان رواں سال مجموعی طور پر چار ٹیسٹ کھیلے گا
افغانستان کرکٹ ٹیم رواں سال اکتوبر اور نومبر میں بنگلادیش اور زمبابوے کے خلاف تینوں فارمیٹس پر مشتمل مصروف ہوم سیزن کھیلے گی۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کی میزبانی میں تمام میچز متحدہ عرب امارات میں ہوں گے تاہم افغانستان کرکٹ بورڈ نے ابھی میچز کے وینیوز کا اعلان نہیں کیا۔
سیریز کا آغاز 9 اکتوبر کو بنگلادیش کے خلاف واحد ٹیسٹ سے ہوگا۔
اس کے بعد 17 سے 23 اکتوبر تک افغانستان، بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز کھیلی جائے گی جس کے فائنل میں ٹاپ دو ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
بعد ازاں افغانستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 27 اکتوبر سے یکم نومبر تک ہوں گے، جس کے بعد دونوں ٹیمیں دو ٹیسٹ میچز کھیلیں گی۔
پہلا ٹیسٹ 5 سے 9 نومبر جبکہ دوسرا 13 سے 17 نومبر تک شیڈول ہے۔
– One Test vs Bangladesh – ODI tri-series with Bangladesh and Zimbabwe – Three T20Is and two Tests vs Zimbabwe Afghanistan have announced their upcoming home fixtures to be played in the UAE https://t.co/6luUv1jhAS pic.twitter.com/BImXywZKYo — Cricinfo (@cricinfo) September 8, 2026
– One Test vs Bangladesh – ODI tri-series with Bangladesh and Zimbabwe – Three T20Is and two Tests vs Zimbabwe Afghanistan have announced their upcoming home fixtures to be played in the UAE https://t.co/6luUv1jhAS pic.twitter.com/BImXywZKYo
بھارت کے خلاف جون میں کھیلے گئے ٹیسٹ سمیت افغانستان رواں سال مجموعی طور پر چار ٹیسٹ کھیلے گا جو ایک کیلنڈر ایئر میں اس کے لیے ریکارڈ تعداد ہے۔
افغانستان نے بنگلادیش کے خلاف اب تک دو ٹیسٹ کھیلے ہیں ایک جیتا اور ایک ہارا جبکہ زمبابوے کے خلاف پانچ ٹیسٹس میں دو کامیابیاں، دو شکستیں اور ایک میچ ڈرا ہوا ہے۔

