• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 11:16 صبح
  • Australia

یہ تنقید ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا مشترکہ فوجی مشقیں کر رہے ہیں

شمالی کوریا نے جاپان پر اپنی فوجی اور جنگی صلاحیتیں بڑھانے کا الزام عائد کیا ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا گیا کہ جاپان امریکہ کے ساتھ کثیر ملکی فوجی مشقوں میں شرکت کے ذریعے پیانگ یانگ کے خلاف حقیقی جنگی صلاحیتیں حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

شمالی کوریا خاص طور پر جاپان کی طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں، جوابی حملے کی صلاحیت، بڑھتے دفاعی اخراجات اور امریکہ کے ساتھ فوجی تعاون پر تنقید کرتا رہا ہے۔

یہ تنقید ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا مشترکہ فوجی مشقیں کر رہے ہیں، جبکہ پیانگ یانگ اپنی بحری اور جوہری صلاحیتوں میں اضافے کا بھی اعلان کر رہا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے