دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا
’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)
دوست کو بائیک خرید کر دینے کیلیے لڑکی نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیا
2 چوہے سر عام لڑ پڑے (دلچسپ ویڈیو وائرل)
واشنگٹن(8 ستمبر 2026): ایران سے مبینہ مالی معاونت کے معاملے پر امریکا نے ترکیہ کے خلاف سخت مؤقف سامنے آگیا ہے۔
ایران سے مبینہ مالی معاونت کے معاملے پر امریکی سینیٹر رِک اسکاٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترکیہ ہمارا دوست نہیں ہے، اور ایران کی خطرناک حکومت سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کو اس کے اقدامات پر جواب دہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔
یہ بیان امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کی جانب سے گزشتہ ہفتے ایرانی دہشت گردوں کی مبینہ مالی معاونت کے الزام میں ترکیہ کے خلاف کی گئی سخت امریکی کارروائی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ امریکا کی جانب سے ترکیہ کے گولڈن گلوبل بینک پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق اس بینک نے ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے لیے کروڑوں ڈالر کے مالی لین دین میں سہولت فراہم کی تھی اور ایرانی رقوم کو بین الاقوامی سطح پر منتقل کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

