• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 9:08 صبح
  • Australia

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)

دوست کو بائیک خرید کر دینے کیلیے لڑکی نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیا

2 چوہے سر عام لڑ پڑے (دلچسپ ویڈیو وائرل)

لندن :مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث بین الاقوامی مارکیٹوں میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق مشرقِ وسطیٰ بالخصوص امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی شدید کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل آج بھی جاری ہے، جس سے تیل کی عالمی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 0.90 فیصد اضافے سے 98 ڈالر 4 سینٹ فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 1.01 فیصد اضافے سے 93 ڈالر 46 سینٹ فی بیرل پر پہنچ گئی۔

اماراتی خام تیل مربان کی قیمت بھی 106 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی۔

امریکا ایران کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے، ماہرینِ معیشت انتباہ کر رہے ہیں کہ اگر مشرقِ وسطیٰ میں حالات معمول پر نہ آئے تو عالمی اور مقامی مارکیٹ میں انرجی کی قیمتوں پر مزید دباؤ آ سکتا ہے۔

دوسری جانب عالمی سطح پر خام تیل کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات پاکستان پر بھی پڑے جہاں حکومت نے گزشتہ شب پیٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں اضافہ کر دیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 358 روپے 77 پیسے ہو گئی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے