• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 8:22 صبح
  • Australia

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)

دوست کو بائیک خرید کر دینے کیلیے لڑکی نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیا

2 چوہے سر عام لڑ پڑے (دلچسپ ویڈیو وائرل)

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی ٹیرف کی دھمکی کے باوجود روس نے بھارت کو تیل کی فروخت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت میں تعینات روسی سفیر ڈینس علیپوف نے امریکا کے ٹیرف لگانے سے متعلق مجوزہ منصوبے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پابندیاں اور ٹیرف لگانے والوں نے تعاون کے بجائے دباؤ ڈالنے کے ہتھکنڈوں کا راستہ اختیار کیا، اسی لیے یہ ممالک بھارت کو تیل کی روس سے بہتر پیشکش نہیں کرسکتے۔

روسی سفیر واضح کیا کہ اگر روسی تیل فروخت کی اجازت نہ دی گئی تو دنیا کو جس صورتحال کا سامنا ہوگا توانائی کی منڈیاں اس کی متحمل نہیں ہو سکتیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی فتح کے بعد تیل کی قیمتیں تیزی سے گر جائیں گی۔

ٹرمپ نے خود کو امریکی تاریخ کا عظیم ترین صدر قرار دیدیا

ٹرمپ کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہنا تھا کہ جنگ میں کامیابی کے بعد پیٹرول کی قیمت 3 ڈالرز فی گیلن تک پہنچ جائے گی اور بعد ازاں 2 ڈالرز فی گیلن سے بھی کم ہو سکتی ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں یہ کمی تیزی سے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیا جائے گا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے