دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا
’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)
دوست کو بائیک خرید کر دینے کیلیے لڑکی نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیا
2 چوہے سر عام لڑ پڑے (دلچسپ ویڈیو وائرل)
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی فتح کے بعد تیل کی قیمتیں تیزی سے گر جائیں گی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہنا تھا کہ جنگ میں کامیابی کے بعد پیٹرول کی قیمت 3 ڈالرز فی گیلن تک پہنچ جائے گی اور بعد ازاں 2 ڈالرز فی گیلن سے بھی کم ہو سکتی ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں یہ کمی تیزی سے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیا جائے گا۔
دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
ٹرمپ نے خود کو امریکی تاریخ کا عظیم ترین صدر قرار دیدیا
رائٹرز کا کہنا ہے کہ برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 34 سینٹ یعنی 0.35 فیصد اضافے سے 97.34 ڈالرز فی بیرل ہو گئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت 1.15 ڈالر یعنی 1.26 فیصد اضافے سے 92.63 ڈالرز فی بیرل پر پہنچ گئی۔

