• ستمبر 7, 2026
  • Last Update ستمبر 7, 2026 7:49 شام
  • Australia

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)

دوست کو بائیک خرید کر دینے کیلیے لڑکی نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیا

2 چوہے سر عام لڑ پڑے (دلچسپ ویڈیو وائرل)

کراچی : میر رضا کیس میں مقتول کے ایپل واچ اور آئی فون کے فارنزک کے معاملے پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان دونوں گیجٹس کا تاحال کچھ نہ ہوسکا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب فارنزک لیبارٹری بھی میر رضا کا آئی فون نہ کھول سکی اور لیبارٹری نے تحقیقاتی کمیٹی کو باقاعدہ تحریری طور پر آگاہ بھی کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میر رضا کی گھڑی اور موبائل فون تحقیقاتی کمیٹی کو واپس بھیجے جائیں گے، ایپل واچ سے چند اسکرین شاٹ اور میسجز ملے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میر رضا کی گھڑی سے ملنے والا مواد تفتیش کے لئے اہم نہیں، اس سے قبل دونوں گیجٹس 13اگست کو این سی سی آئی اے کو بھجوائے گئے تھے

Mir Raza Ali case – Latest News and Updates

15اگست کو تحقیقاتی کمیٹی نے ایپل واچ اور موبائل فون واپس منگوالیے تھے، میر رضا کے اہل خانہ نے این سی سی آئی اے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، تفتیشی افسر سراج لاشاری نے گیجٹس پنجاب فارنزک لیبارٹری بھجوائے تھے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مقتول میر رضا کے وکیل جبران ناصرنے کہا ہے کہ سندھ پولیس اور حکومت قاتلوں کو بچا رہی ہے، تفتیشی ٹیم ٹامک ٹوئیوں میں مصروف ہے اب تک جے آئی ٹی بن جانی چاہیے تھی، کرائم سین سے ملے خول کا کیس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چار ایس ایچ اوز کی موجودگی میں جعلی خول جائے وقوع پر کیسے پھینک دیا گیا۔ پولیس نے تفتیش کے نام پر تماشا لگا رکھا ہے، فلم بنائی جارہی ہے، ڈی آئی جی عامر فاروقی والی تفتیشی ٹیم کیا کررہی ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے