8 ستمبر کیلیے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت اضافے کے بعد 358 روپے 77 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریبا 16 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے 8 ستمبر کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 358 روپے 77 پیسے پر پہنچ گئی۔
اس کے علاوہ اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے کا اضافہ کیا جس کے بعد فی لیٹر قیمت 381 روپے 77 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔
اوگرا کی جانب سے 8 ستمبر کیلیے تعین کردہ نرخ کا اطلاق رات 12 بجے سے کل تک ہوگا۔
ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں

