• ستمبر 7, 2026
  • Last Update ستمبر 7, 2026 7:22 شام
  • Australia

شہری نے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا اور راستے میں تیموریہ تھانے کی شاہین فورس کو ڈاکوؤں سے آگاہ کیا

نارتھ کراچی میں تیموریہ پولیس کی شاہین فورس کے جوانوں نے طویل تعاقب کے بعد خواجہ اجمیر نگری میں دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا۔

آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ سمیت دیگر پولیس افسران اور شاہین فورس کے جوانوں کو شاباش دی ہے ، مارے جانے والے تینوں ڈاکو عزیز آباد کے علاقے حسین آباد میں شہری سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوئے تھے ۔

شہری نے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا اور راستے میں تیموریہ تھانے کی شاہین فورس کو ڈاکوؤں سے آگاہ کیا جس نے تعاقب کے بعد مقابلے کے دوران تینوں ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا۔

اس حوالے سے ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے مطابق شاہین فورس تیموریہ تھانے کے جوانوں کا خواجہ اجمیر نگری کے علاقے سیکٹر فائیو بی تھری اسٹار لان کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا اور دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں تینوں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ایس ایچ او تیموریہ ثاقب خان نے بتایا کہ شاہین فورس کے جوانوں نے شہری کی نشاندہی پر ڈاکوؤں کا تعاقب اور اس دوران وہ خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں پہنچ گئے جبکہ ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری فرخ ہاشمی نے بتایا کہ ان کے تھانے سے بھی شاہین فورس کے جوان موقع پر پہنچ گئے اور مشترکہ مقابلے کے دوران تینوں ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا جو کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔

پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 پستول ، گولیاں ، چھینی گئی نقدی اور موبائل فون برآمد کرلیے ، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کرنے کے بعد مارے جانے والے ڈاکوؤں میں ایک عمر رسیدہ ڈاکو بھی شامل ہے، پولیس نے تینوں ڈاکوؤں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کی شناخت عمل جاری ہے۔

ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری فرخ ہاشمی اور ایس ایچ او تیموریہ ثاقب خان نے مقابلے میں حصہ لینے والے شاہین فورس کے جوانوں میں نقد انعام بھی تقسیم کیے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے