• ستمبر 7, 2026
  • Last Update ستمبر 7, 2026 5:18 شام
  • Australia

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)

دوست کو بائیک خرید کر دینے کیلیے لڑکی نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیا

2 چوہے سر عام لڑ پڑے (دلچسپ ویڈیو وائرل)

نیو میکسیکو : امریکا میں شیرخوار بیٹے کو قتل کرنے والی ماں کا لرزہ خیز اعتراف سامنے آگیا، ملزمہ نے سابقہ شوہر سے انتقام کیلیے انتہائی قدم اٹھایا۔

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 11 ماہ کے بیٹے کو قتل کرنے والی خاتون نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے بچے کو اس لیے قتل کیا تاکہ اس کا سابق شوہر یا اس کے اہل خانہ بچے کی تحویل حاصل نہ کرسکیں۔

36سالہ میڈلین ویرونیک ڈیلے نے رواں ہفتے اپنے 11 ماہ کے بیٹے باسل ڈیلے کے دسمبر 2025 میں قتل کا جرم قبول کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت کی جانب سے نومبر 2025 میں اس کے بچے کو والد کی تحویل میں دیا گیا تھا، جس کے بعد بچہ اپنے والد کے ساتھ ریاست وائیومنگ میں رہ رہا تھا۔

تاہم ملزمہ میڈلین ڈیلے نے بچے کو اس والد کے گھر سے مبینہ طور پر اغوا کرلیا اور اسے نیو میکسیکو کے دیہی علاقے گرانٹ سٹی لے گئی۔

بچے کے والد نے 19 نومبر کو باسل کے لاپتا ہونے کی اطلاع پولیس کو دی، بعد ازاں پولیس نے ملزمہ کا سراغ لگا کر ایک بنک ہاؤس کے قریب تلاش کرلیا۔

کارروائی کے دوران ملزمہ کو گرفتار کرنے اور بچے کی بحفاظت بازیابی کیلیے اسے چاروں اطراف سے گھیر لیا گیا اس دوران وہ بھاگ کر اپنی گاڑی میں بیٹھ گئی کہ اچانک گاڑی کے اندر سے گولی چلنے کی آواز آئی، اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بچے کو مردہ حالت میں پایا، ملزمہ نے اس کے چہرے پر گولی مار دی تھی۔

پولیس کے مطابق ڈیلے نے اس کے بعد خود کو بھی گولی مارنے کی کوشش کی، تاہم اہلکاروں نے اسے فوری طور پر قابو میں کرلیا۔

دوران تفتیش خاتون نے پولیس کو بتایا کہ بچے کو قتل کرنے کا مقصد یہ تھا تاکہ آئندہ اس کے سابق شوہر یا اس کے خاندان کو بچے کی تحویل نہ دیا جاسکے۔ اس نے مبینہ طور پر یہ بھی کہا کہ اگر اسے دوبارہ موقع ملا تو وہ دوبارہ بھی ایسا ہی کرے گی۔

ڈیلے نے پولیس کو مزید بتایا کہ اسے معلوم تھا کہ بچے کو اغوا کرکے اس نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے، تاہم اس کا دعویٰ تھا کہ وہ بچے کو اس کے والد سے ’محفوظ‘ رکھنا چاہتی تھی۔

حکام کے مطابق ڈیلے کو موقع سے گرفتار کرکے حراست میں لے لیا گیا۔ جرم قبول کرنے کے بعد اسے عمر قید کی سزا کا سامنا ہے، تاہم سزا کا حتمی فیصلہ عدالت بعد میں کرے گی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے