• ستمبر 7, 2026
  • Last Update ستمبر 7, 2026 4:06 شام
  • Australia

سائنسدانوں نے معدے اور دماغ کے درمیان موجود تعلق کے بارے میں اہم دریافت کی ہے۔

اس پیشرفت سے عندیہ ملتا ہے کہ ہمارا معدہ دماغی افعال کے حوالے بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

برطانیہ کی سرے یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ انسانی معدے میں موجود بیکٹیریا دماغ میں موجود اہم ترین کیمیکلز کی سطح سے جڑے ہوتے ہیں۔

اس تحقیق میں بیکٹیریا کی ایسی گزرگاہوں کو دریافت کیا گیا جو ایسے مرکبات کے بننے اور ٹوٹنے کے عمل میں کردار ادا کرتے ہیں جو مخصوص دماغی حصوں میں GABA اور Glutamate نامی کیمیکلز کی سطح سے جڑے ہوتے ہیں۔

مردوں اور خواتین میں عمر میں اضافے سے جسم پر مرتب اثرات میں نمایاں فرق ہوتا ہے۔

GABA اور glutamate دماغ کے 2 اہم ترین کیمیکل میسنجر ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کو متوازن رکھتے ہیں۔

اس تحقیق میں 17 سے 25 سال کی عمر کی 61 صحت مند خواتین کو شامل کیا گیا۔

محققین نے جدید ترین دماغی امیجنگ تکنیک کو استعمال کرکے دماغ کے 3 خطوں میں ان دونوں کیمیکلز کی سطح کی جانچ پڑتال کی۔

فضلے کے نمونوں میں بھی معدے میں موجود بیکٹیریا کی جینیاتی میٹابولک پراسیسز کی صلاحیت کا تجزیہ کیا گیا۔

کھانے کے بعد بلڈ شوگر کی سطح میں ہونے والے اضافے کی روک تھام کے لیے کچھ دیر کی چہل قدمی کرنا مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

محققین نے دریافت کیا کہ معدے میں موجود بیکٹیریا اور دماغی کیمسٹری کے درمیان تعلق دماغ کے ہر خطے میں ایک جیسا نہیں ہوتا بلکہ مختلف بیکٹیریل راستے کیمیکلز کی سطح پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برسوں سے ہمیں علم تھا کہ معدے میں موجود بیکٹیریا اور دماغی کیمسٹری کے درمیان تعلق موجود ہے جس کی نشاندہی جانوروں پر ہونے والے تحقیقی کام میں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مگر ہم نے انسانوں میں اس تعلق کو دریافت کیا اور مختلف دماغی خطوں میں مختلف تعلق زیادہ دلچسپ ہے۔

تحقیق میں یہ بھی دریافت ہوا کہ مخصوص بیکٹیریا کے راستے اور انزائٹی، ڈپریشن کی علامات اور نیند کے معیار کے درمیان تعلق موجود ہے۔

ہر ایک اضافی گھنٹے تک بیٹھنے سے کینسر جیسے مرض سے موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

GABA سے جڑے بیکٹیریا سماجی انزائٹی سے منسلک ہوتے ہیں جبکہ دیگر ڈپریشن کی علامات اور سماجی انزائٹی میں کردار ادا کرتے ہیں۔

محققین نے تسلیم کیا کہ نتائج کو ابھی مکمل طور پر ٹھوس قرار نہیں دیا جاسکتا کیونکہ تعلق دریافت ہوا مگر اس کی وجہ اور اثر کا تعین نہیں ہوسکا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل مالیکیولر سائیکاٹری میں شائع ہوئے۔

رات گئے تک جاگنے کے عادی افراد کو دماغی صحت سے جڑے مسائل کا سامنا صبح جلد جاگنے والوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔

اس سے قبل اگست 2025 میں امریکا کے ڈیوک یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کی تحقیق میں ایک ایسا نیا نظام دریافت کیا گیا تھا کہ جس کے ذریعے دماغ رئیل ٹائم میں معدے میں موجود جرثوموں کے سگنل پر ردعمل ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے اس نظام کو نیورو بائیوٹک سنس کا نام دیا۔

تحقیق کے مطابق یہ نظام نیورو پوڈز کے وسط میں ہوتا ہے جو ایسے خلیات ہیں جو colon میں پائے جاتے ہیں۔

یہ خلیات ایک پروٹین کو شناخت کرکے دماغ کی جانب برق رفتار پیغامات بھیجتے ہیں جس سے کھانے کی اشتہا کی روک تھام میں مدد ملتی ہے۔

ناشتہ کرنے کی عادت بلڈ شوگر کی سطح کو مسحکم رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

تحقیقی ٹیم کا ماننا ہے کہ نیورو بائیوٹک سنس ممکنہ طور پر ایسا پلیٹ فارم ہے جو یہ سمجھتا ہے کہ معدہ کیسے جرثوموں کو شناخت کرتا ہے جبکہ غذائی عادات سے لے کر مزاج تک سب پر اثر انداز ہوتا ہے اور کس طرح دماغ جواب میں جرثوموں کو ترتیب دیتا ہے۔

محققین کے مطابق ہم یہ جاننا چاہتے تھے کہ جسم رئیل ٹائم میں جرثوموں کے افعال کو محسوس کرتا ہے یا نہیں، یعنی دماغ کس طرح اس رویے کے بارے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

تحقیق کے مطابق اس حوالے سے بنیادی کردار flagellin نامی پروٹین ادا کرتا ہے جو کہ معدے میں موجود ایک بیکٹیریا flagella میں موجود ہوتا ہے۔

جب ہم کھانا کھاتے ہیں تو معدے میں موجود کچھ بیکٹیریا اس پروٹین کو خارج کرتے ہیں، نیورو پوڈز ان کو دیکھ کر ایک ریسیپٹر ٹی ایل آر 5 کی مدد سے دماغ اور معدے کے درمیان رابطے میں مدد فراہم والے اعصاب کے ذریعے پیغامات بھیجنا شروع کرتا ہے۔

تحقیق کے مطابق یہ پروٹین کھانے کی اشتہا دبانے والے سگنل دماغ کی جانب بھیجتا ہے جس سے جرثوموں کے براہ راست اثرات کا عندیہ ملتا ہے۔

وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے

وہ عمر جب مردوں اور خواتین میں بڑھاپے کی جانب سفر شروع ہو جاتا ہے

این آئی سی وی ڈی کراچی میں بلوچستان کے 12 سالہ بچے کے دل میں پیوست گولی کامیابی سے نکال کر جان بچالی گئی

کراچی میں فائر سیفٹی آڈٹ میں قومی ادارہ صحت اطفال کی 3 منزلیں انتہائی خطرناک قرار

بلڈ شوگر جیسے دائمی مرض سے بچانے میں مددگار آسان ترین طریقہ

بیشتر افراد کی وہ عام عادت جو کینسر جیسے مرض سے موت کا خطرہ بڑھا دیتی ہے

کھانے کے دوران یا بعد میں پانی پینے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

رات گئے تک جاگنے کی عادت کس حد تک صحت پر اثر انداز ہوتی ہے؟

ناشتہ نہیں کرتے تو اس کا بڑا نقصان جان لیں

ہفتے کا وہ دن جب اضافی نیند دل کی صحت کیلئے بہترین ثابت ہوتی ہے

ماہرین نے گنج پن کا آسان اور مؤثر علاج دریافت کرلیا

سندھ کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں فائر الارم اور واٹر اسپرنکلرز نہ ہونے کا انکشاف

تازہ ترین

• 41 منٹ پہلے وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے

• 48 منٹ پہلے کالعدم تنظیموں کے بیانیےکو فروغ دینےکاالزام، سابق پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

کالعدم تنظیموں کے بیانیےکو فروغ دینےکاالزام، سابق پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

• 48 منٹ پہلے آسٹریا میں 14 سال سے کم عمر طالبات کے لیے اسکارف پر پابندی کا قانون نافذ

آسٹریا میں 14 سال سے کم عمر طالبات کے لیے اسکارف پر پابندی کا قانون نافذ

• 50 منٹ پہلے بیرسٹر گوہر کا نئے صوبوں کے معاملے پر اٹھارویں ترمیم جیسی مشاورت کا مطالبہ

بیرسٹر گوہر کا نئے صوبوں کے معاملے پر اٹھارویں ترمیم جیسی مشاورت کا مطالبہ

• 1 گھنٹے پہلے دماغ اور معدے کے درمیان درمیان موجود اہم تعلق دریافت

• 2 گھنٹے پہلے کراچی کے علاقے کورنگی میں تاجر سے ڈکیتی کی واردات، ڈاکو 2 کروڑ روپے سے زائد لوٹ کر فرار

کراچی کے علاقے کورنگی میں تاجر سے ڈکیتی کی واردات، ڈاکو 2 کروڑ روپے سے زائد لوٹ کر فرار

• 2 گھنٹے پہلے مجھے پی سی بی نے صبح 3 بجے پیغام دیا کہ آپ انگلینڈ ٹیسٹ میچ کیلئے جا رہے ہیں، ایشلے نوفکے

مجھے پی سی بی نے صبح 3 بجے پیغام دیا کہ آپ انگلینڈ ٹیسٹ میچ کیلئے جا رہے ہیں، ایشلے نوفکے

• 2 گھنٹے پہلے گوجرانوالا: سوشل میڈيا اکاؤنٹ اور رقم کے لین دین پر چھوٹی بہن کو قتل کرنیوالی ملزمہ کو والدین نے معاف کردیا

گوجرانوالا: سوشل میڈيا اکاؤنٹ اور رقم کے لین دین پر چھوٹی بہن کو قتل کرنیوالی ملزمہ کو والدین نے معاف کردیا

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے