• ستمبر 7, 2026
  • Last Update ستمبر 7, 2026 4:42 شام
  • Australia

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان پر آرٹیکل 2.5 کے تحت کارروائی کی گئی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا پر آئی سی سی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فی صد جرمانہ عائد کردیا۔

آئی سی سی کے مطابق فاطمہ ثنا نے ویمنز ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف گروپ اے کے میچ کے دوران لیول ون کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔ ان پر آرٹیکل 2.5 کے تحت کارروائی کی گئی، جو کسی بیٹر کے آؤٹ ہونے پر ایسے الفاظ، حرکات یا اشاروں کے استعمال سے متعلق ہے جو بیٹر کو اشتعال دلا سکتے ہوں۔

واقعہ بھارت کی اننگز کے دوسرے اوور میں پیش آیا جب فاطمہ ثنا نے اوپنر شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد پویلین کی جانب اشارہ کیا۔

آئی سی سی نے فاطمہ ثنا کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کیا ہے۔ 24 ماہ کے دوران یہ ان کی دوسری خلاف ورزی ہے، جس کے بعد ان کے ڈی میرٹ پوائنٹس کی تعداد دو ہوگئی ہے۔

فاطمہ ثنا کو اس سے قبل 6 اگست 2025 کو ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کے پہلے میچ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔

فاطمہ ثنا نے خلاف ورزی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری سپریا رانی داس کی جانب سے تجویز کردہ سزا قبول کرلی، جس کے باعث باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے