• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 7:30 صبح
  • Australia

بلوچستان کے عوام نےوطن سے محبت اور دفاعِ پاکستان میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کابھی اعادہ کیا ہے

یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں عوامی ریلی کا شاندار انعقاد کیا گیا۔

اس ریلی میں سیاسی و سماجی رہنماؤں ،تاجروں اور طلبہ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پنجگور ریلی میں شرکاء نے قومی پرچم اٹھا کر یکجہتی، اتحاد اور بھائی چارے کا واضح پیغام دیا۔

پنجگور ریلی میں شریک ہزاروں شہریوں نے شہداِ پاکستان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ ریلیوں میں شرکاء نے بینرز ہاتھوں میں تھامے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے۔

پنجگور میں ریلی کے شرکاء نے شہداء کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہداء کی وجہ سے ہی آج ہمارے ملک کا وجود قائم ہے جس میں ہم آزادانہ زندگی بسر کر رہے ہیں۔ شرکا نے کہا کہ پنجگور کے عوام نے ہزاروں کی تعداد میں نکل کر قومی یکجہتی، ملی واحدت اور پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے۔

بلوچستان کے عوام نےوطن سے محبت اور دفاعِ پاکستان میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کابھی اعادہ کیا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے