• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 10:46 صبح
  • Australia

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور مضبوط دفاعی کھلاڑی محمد ثقلین نے کھیل کے میدان میں تو کئی مرتبہ حریفوں کے حملوں کا دفاع کیا لیکن زندگی نے جب انہیں کینسر جیسے خطرناک مرض کا سامنا کرایا تو انہوں نے اس جنگ کا مقابلہ بھی اسی حوصلے اور مضبوط اعصاب سے کیا جس کے لیے وہ میدان میں پہچانے جاتے تھے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں محمد ثقلین نے انکشاف کیا کہ انہیں تقریباً 8 ماہ قبل اورل کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور اس وقت بیماری اسٹیج فور بی تک پہنچ چکی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اسٹیج فور بی کا کینسر تھا، میری 18 گھنٹے سرجری ہوئی، یہ میرے لیے ایک بہت مشکل مرحلہ تھا۔

کینسر جیسی خطرناک بیماری کے باوجود محمد ثقلین نے اپنی تکلیف کو عام نہیں کیا اور خاموشی سے علاج کے مراحل سے گزرتے رہے۔

ان کا کہنا ہے کہ زندگی میں پہلے ہی بہت سی پریشانیاں موجود ہیں، اس لیے انہوں نے کسی کو بتا کر دوسروں کی پریشانی میں اضافہ نہیں کیا۔

طویل اور مشکل علاج کے بعد اب محمد ثقلین کی امیونوتھراپی جاری ہے اور وہ دوبارہ معمول کی زندگی کی طرف واپس آ چکے ہیں۔

محمد ثقلین کے لیے ہاکی صرف ایک کھیل نہیں بلکہ زندگی کا ایک ایسا سبق بھی ہے جس نے انہیں مشکل حالات میں مضبوط رہنا سکھایا، وہ کہتے ہیں کہ جس طرح میدان میں حریف کے ہر حملے کا مقابلہ کیا، اسی طرح کینسر کے خلاف بھی ڈٹ کر کھڑے رہے، کھیل نے مجھے مضبوط بنایا، میں نے کھیل کے میدان کی طرح کینسر کا بھی مقابلہ کیا۔

پاکستان کی شکست کی تکلیف، بیماری سے بھی زیادہ ہوتی: محمد ثقلین

کینسر کی تکلیف اور پھر اس سے نکلنے پر بات کرتے ہو ئے محمد ثقلین جذبات پر قابو نہ رکھ سکے ، آبدیدہ ہو گئے، کہتے ہیں کہ سیمی فائنل اور فائنل میں پاکستان کی شکست کی تکلیف اس تکلیف سے زیادہ ہوتی۔

کینسر جیسے موذی مرض سے لڑ کر دوبارہ زندگی کی طرف آنے والے محمد ثقلین کا پیغام صرف کینسر کے مریضوں کے لیے نہیں بلکہ ہر اس شخص کے لیے ہے جو زندگی میں کسی مشکل کا سامنا کر رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مشکلات زندگی کا حصہ ہیں، لیکن انسان کو ان کے سامنے ہمت نہیں ہارنی چاہیے، میرا پیغام یہی ہے کہ تکلیف زندگی میں آنی ہے، ڈٹ کر مقابلہ کریں،کمزور نہ پڑیں، مضبوط ہوں، ورنہ آپ زندگی جی نہیں سکیں گے۔

کرکٹ ٹیم میں تبدیلیاں میری مرضی، مشاورت کے بغیر کی گئیں: بابر اعظم

ایجبسٹن ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے 12 ممکنہ کھلاڑی فائنل، 3 کھلاڑی ڈیبیو کرینگے

پاکستان کیخلاف برتری حاصل ہے لیکن ایجبسٹن ٹیسٹ میں مقابلہ آسان نہیں ہوگا،کپتان انگلش ٹیم

7کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کرنےسے متعلق پی سی بی نے فیصلہ کچھ سوچ کر ہی کیا ہوگا: بابراعظم

جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

حسن علی کی اہلیہ کی شوہر کو انسٹا پر ان فالو کرنے کے بعد مبہم پوسٹ وائرل

پاکستان کرکٹ کے مسائل کی جڑ عاقب جاوید ہیں: جیسن گلیسپی

ایشیا کپ: آئی سی سی نے پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا پر جرمانہ عائد کر دیا

سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن انگلینڈ مینز وائٹ بال ٹیم کے مینٹور مقرر

ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر پاکستان نے کبھی ٹیسٹ نہیں جیتا، کیا قومی ٹیم اس بار کامیابی حاصل کرسکے گی؟

ایشیا کپ: پاکستان ویمنز ٹیم نے ہانگ کانگ کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

مجھے پی سی بی نے صبح 3 بجے پیغام دیا کہ آپ انگلینڈ ٹیسٹ میچ کیلئے جا رہے ہیں، ایشلے نوفکے

تازہ ترین

• 5 منٹ پہلے کینسر کے خلاف دفاع مضبوط رکھا، ہاکی کے سابق کپتان محمد ثقلین کی جذباتی داستان

• 10 منٹ پہلے اکشے کمار کے ملازم نے امیتابھ بچن پر پانی کیوں پھینکا؟

اکشے کمار کے ملازم نے امیتابھ بچن پر پانی کیوں پھینکا؟

• 31 منٹ پہلے حوثیوں کے حملوں کا جواب، سعودی جنگی طیاروں کے یمن کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے

حوثیوں کے حملوں کا جواب، سعودی جنگی طیاروں کے یمن کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے

• 46 منٹ پہلے دہلی کے سابق چیف سیکرٹری راکیش مہتا نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

دہلی کے سابق چیف سیکرٹری راکیش مہتا نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

• 48 منٹ پہلے پاکستان انسداد پولیوپروگرام کا فرنٹ لائن ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافے کا اعلان

پاکستان انسداد پولیوپروگرام کا فرنٹ لائن ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافے کا اعلان

• 1 گھنٹے پہلے نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں پر آئینی سوالات اٹھا دیے

نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں پر آئینی سوالات اٹھا دیے

• 1 گھنٹے پہلے کرکٹ ٹیم میں تبدیلیاں میری مرضی، مشاورت کے بغیر کی گئیں: بابر اعظم

• 1 گھنٹے پہلے شردھا کپور کی بوائے فرینڈ کے ساتھ ڈیٹنگ کی تصاویر وائرل

شردھا کپور کی بوائے فرینڈ کے ساتھ ڈیٹنگ کی تصاویر وائرل

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے