پولیس کے مطابق ملزم مقتولہ سے پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا، رشتہ مسترد ہونے پر فائرنگ کردی
سیالکوٹ میں تھانہ سبز پیر پولیس نے اشتہاری مجرم نعیم سلامت عرف وسیم سلامت کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم مقدمہ نمبر 50/2009 بجرم 302/109 ت پ میں پولیس کو مطلوب تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم مقتولہ سے پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا، رشتہ مسترد ہونے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ ملزم وقوعہ کے بعد روپوش ہوگیا تھا اور 17 سال سے زائد عرصے تک مختلف علاقوں میں روپوش رہا۔
پولیس کے مطابق ملزم کراچی، بلوچستان اور آزاد کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں ٹھکانے بدلتا رہا، جبکہ گرفتاری سے بچنے کے لیے متعدد مرتبہ شناخت اور شناختی دستاویزات تبدیل کیں۔ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس سے ملزم کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا گیا۔
ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں

