لندن: برطانیہ میں سسٹم میں بڑی خرابی کی وجہ سے فلائٹ آپریشن درہم برہم ہوگیا، 3000 پروازیں متاثر ہوگئیں، 900 ملکی اور غیر ملکی پرواز منسوخ جبکہ 2100 میں تاخیر کر دی گئی۔
برطانیہ کے نیشنل ائیر ٹریفک سروسز کے فلائٹ پروسیسنگ اور ریڈار سسٹم میں بڑی خرابی پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے لندن کے ہیتھرو، گیٹوک، مانچسٹر، برمنگھم، ایڈنبرا، لوٹن گلاسگو سمیت 15 بڑے ائیرپورٹس کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا۔
ایک اندازے کے مطابق برطانیہ کی 3000 سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں۔ جن میں 10 بڑے ائیرپورٹ کی 900 پروازیں منسوخ جبکہ 2100 تاخیر کا شکار تھیں۔
آخری اطلاعات تک لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ کی 300 پروازیں منسوخ جبکہ 550 تاخیر کا شکار ہوئیں۔ لوٹن کی 80 منسوخ اور 150 میں تاخیر ہوئی۔ گیٹوک کی 150 پروازیں منسوخ جبکہ 325 تاخیر کا شکار تھیں۔
اس کے علاوہ سٹی کی 46 ، مانچسٹر 319 ، ڈبلن 336 ، برمنگم 132 ، ایڈن برگ کی 153 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
مختلف ائیرپورٹس پر پروازوں میں تاخیر کا دورانیہ 150 سے 200 منٹ تک پہنچ گیا تھا۔ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے درجنوں پروازوں کے رخ موڑے گئے بیشتر پروازوں کو برسلز، ایمسٹرڈیم، پیرس، ڈسلڈورف اور یورپ کے مختلف ائیرپورٹس پر اتارا گیا۔
رات گئے تکنیکی عملے اور انجینئرز خرابی کی وجہ تلاش کرکے سسٹم کو فوری طور پر بحال کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے تھے۔
برطانوی پابندیوں کے جواب میں اسرائیل کا مقبوضہ بیت المقدس میں برطانوی قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان
سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے عالمی رہنما کی تنخواہ میں مزید 10 لاکھ ڈالر سے زائد کا اضافہ
برطانیہ اور فرانس سمیت 12 ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے کی غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے تجارت پر پابندی عائد کردی
ملائیشیا: فلائنگ ڈاکٹر سروس کا ہیلی کاپٹر حادثےکا شکار ہو کر تباہ ہوگیا
7 اکتوبر کے حملے سے قبل اماراتی صدر نے نیتن یاہو کو خبردار کیا تھا، اسرائیلی وزیراعظم نے انتباہ نظر انداز کیا: اسرائیلی اخبار
روس نے سعودی عرب کو مشرق وسطیٰ کے تنازع میں ثالثی کی پیشکش کردی
شہریوں اور تنصیبات پرحوثیوں کے حملے جاری رہے تو سنگین نتائج ہونگے: سعودی عرب
برطانیہ بھر میں غیر قانونی نمبرپلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں 4 شہریوں کو ہلاک کرنیوالی شیرنی ہلاک
نوجوان نے ویڈیو بنانے کیلئے 30 فٹ کی اونچائی سے ڈیم میں چھلانگ لگادی
اسپین: بیلوں کی دوڑ کے دوران سینگ لگنے سے 64 سالہ خاتون ہلاک
یمنی حوثیوں کے سعودی شہروں پر حملے، 73 افراد زخمی
تازہ ترین
• 2 منٹ پہلے سسٹم میں بڑی خرابی، برطانیہ کا فلائٹ آپریشن درہم برہم، 3000 پروازیں متاثر
• 29 منٹ پہلے صوبوں کے معاملے پر بزنس فورمز کے بجائے قومی اسمبلی میں بحث ہونی چاہیے: بلاول بھٹو
صوبوں کے معاملے پر بزنس فورمز کے بجائے قومی اسمبلی میں بحث ہونی چاہیے: بلاول بھٹو
• 1 گھنٹے پہلے ایجبسٹن ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے 12 ممکنہ کھلاڑی فائنل، 3 کھلاڑی ڈیبیو کرینگے
ایجبسٹن ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے 12 ممکنہ کھلاڑی فائنل، 3 کھلاڑی ڈیبیو کرینگے
• 2 گھنٹے پہلے لاہور میں نادرا کے نام سے مشابہ جعلی ویب سائٹ چلانے والے 2 ملزمان گرفتار
لاہور میں نادرا کے نام سے مشابہ جعلی ویب سائٹ چلانے والے 2 ملزمان گرفتار
• 3 گھنٹے پہلے حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا
• 3 گھنٹے پہلے ملک میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ، پیازکی قیمت 300 روپےکلو تک پہنچ گئی
ملک میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ، پیازکی قیمت 300 روپےکلو تک پہنچ گئی
• 4 گھنٹے پہلے پنجاب کی طرح دوسرے صوبوں میں بھی کام ہونا چاہیے، محنت کریں گے تو کام نظر آئے گا: مریم نواز
پنجاب کی طرح دوسرے صوبوں میں بھی کام ہونا چاہیے، محنت کریں گے تو کام نظر آئے گا: مریم نواز
• 5 گھنٹے پہلے پاکستان کیخلاف برتری حاصل ہے لیکن ایجبسٹن ٹیسٹ میں مقابلہ آسان نہیں ہوگا،کپتان انگلش ٹیم
