• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 5:59 شام
  • Australia

سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)

برطانیہ میں فضائی ٹریفک سسٹم کی خرابی کے باعث متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں فضائی ٹریفک سسٹم کی خرابی کے باعث 15 ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن متاثر ہے اور اب تک 300 پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوچکی ہیں۔

پروازوں کی منسوخی اور تاخیر سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرول سروس کے انجینئرز خرابی دور کرنے میں مصروف ہیں اور تکنیکی مسئلے کی تحقیقات جاری ہیں۔

یہ پڑھیں: برطانیہ کے 3 بڑے ایئرپورٹس پر سائبر حملہ، لاکھوں صارفین کا ڈیٹا متاثر

ایئرلائنز حکام کی جانب سے مسافروں کو پرواز کا تازہ ترین اسٹیٹس چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مانچسٹر، اسٹینسٹیڈ اور ایسٹ مڈلینڈز ایئرپورٹس کو سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا، ہیکرز نے صارفین کے ای میل، فون نمبرز، پوسٹ کوڈز اور گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبرز حاصل کیے۔

ہمارے تھریڈ اکاؤنٹ کو فالو کریں: ARY News (@arynewstv) • Threads

مانچسٹر ایئرپورٹس گروپ کا کہنا تھا کہ زیادہ تر صارفین کا صرف ای میل ایڈریس ہیکرز تک پہنچا ہے جبکہ ہیکرز نے ڈیٹا کی واپسی کے لیے تاوان طلب کیا ہے لیکن ایئرپورٹس گروپ نے ادائیگی سے انکار کردیا ہے۔

انتظذامیہ کا کہنا تھا کہ سائبر حملے سے مسافروں کی حفاظت یا ایوی ایشن سیکیورٹی متاثر نہیں ہوئی ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے