نئی آٹو پالیسی 2026 تا 2031 تک کیلیے بنائی گئی ہے جس کو منظوری کیلیے وزیراعظم کو بھیج دیا گیا ہے
وفاقی حکومت نےمقامی آٹو انڈسٹری میں سرمایہ کاری اور گاڑیوں کی برآمدات کو فروغ دینے کیلئے ایک عرصے سے زیرالتوا نئی آٹو پالیسی 2026-2031 کا مسودہ تیار کرکے منظورہ کیلئے وزیراعظم کو بھجوادیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نئی آٹو پالیسی میں ہائی برڈ گاڑیوں کی امپورٹ پر آئندہ 5 سال میں ٹیکس 20 فیصد کمی کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ 851 سے 1000 سی سی اور 800 سی سی تک ہائبرڈ گاڑیوں پر بھی آئندہ 5 سال میں ڈیوٹی 50 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نئی آٹو پالیسی میں ہائبرڈ ٹرک پر ڈیوٹی 30 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد کرنے کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے۔
توقع ہے وزیراعظم شہباز شریف وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے متعلقہ وزارتوں اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے 2026 سے 2031 تک کیلئے تیار کردہ نئی آٹو پالیسی کے حتمی مسودے کی منظوری دینے کا جائزہ لینے کیلئے کل (بدھ)اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نئی آٹو پالیسی کی مںظوری کے اعلان سے قبل آئی ایم ایف سے بھی منظوری لی جائے گی جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پالیسی پر عملدرآمد شروع ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی آٹو پالیسی کا مقصد مقامی آٹو انڈسٹری میں سرمایہ کاری اور گاڑیوں کی برآمدات کو فروغ دینا جبکہ مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے بڑی گاڑیوں پر ماحولیاتی لیوی عائد کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے جس سے حاصل ہونے والی آمدن برآمدات کے فروغ اور تحقیق و ترقی کے لیے مختص کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق 2001 سے 3000 سی سی گاڑیوں پر 10 فیصد ماحولیاتی لیوی نافذ کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ 3001 سی سی اور اس سے بڑی گاڑیوں پر 19.5 فیصد ماحولیاتی لیوی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
مجوزہ ماحولیاتی لیوی سے پانچ سال کے دوران مجموعی طور پر 142.79 ارب روپے آمدن حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ نئی آٹو پالیسی میں ہائی برڈ گاڑیوں کی امپورٹ پر آئندہ 5 سال میں ٹیکس 20 فیصد کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق 851 سے 1000 سی سی اور 800 سی سی تک ہائبرڈ گاڑیوں پر بھی آئندہ 5 سال میں ڈیوٹی 50 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی آٹو پالیسی میں ہائبرڈ ٹرک پر ڈیوٹی 30 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق ہائبرڈ کمرشل گاڑیوں پر ڈیوٹی 60 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد جبکہ ہائبرڈ بسوں پر ڈیوٹی 30 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد تک لانے کی تیاری کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نئی آٹو پالیسی کا مقصد گاڑیوں کی صنعت میں سرمایہ کاری، مقامی پیداوار اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا قرار دیا گیا ہے، پالیسی ڈرافٹ کے تحت 1800 سی سی سے زائد ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمد پر آئندہ 5 سال کے دوران ٹیکس میں مرحلہ وار کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

