Breaking News
Home / انٹر نیشنل / عورتوں کے لیے سب سے خطرناک جگہ ان کا گھر ہے : اقوام متحدہ

عورتوں کے لیے سب سے خطرناک جگہ ان کا گھر ہے : اقوام متحدہ

لاہور(محمدعمران خان سے)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ،دنیا بھر میں عورتوں کے لیے سب سے خطرنانک جگہ ان کا گھر بن گیا ہے۔ یواین او ڈی سی کی جانب سے شائع نئی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دنیا بھر میں تقریباً 87000عورتیں ماری گئیں اور ان میں تقریباً 50000یا 58فیصد کی موت ان کے قریبی ساتھی یا فیملی کے ممبروں کے ہاتھوں ہوئی ۔

رپورٹ کے مطابق ہر گھنٹے تقریباً 6 عورتیں اپنے جاننے والوں کے ہاتھوں ماری جاتی ہیں ۔1995سے 2013 کے اعداد وشمار کے مطابق ہندوستان میں 2016میں عورتوں کے قتل کی شرح 2.8 فیصد تھی جو کنیا 2.6 فیصد ۔تنزانیہ 2.5فیصد ،آذر بائیجان 1.8 فیصد ،جارڈن 0.8 فیصد ،تاجکستان 0.4 سے زیادہ ہے ۔ اس کے علاوہ ہندوستان میں 15 سے 49 سال کی 33.5 فیصد عورتیں اور لڑکیاں اورگزشتہ ایک سال میں 18.9 فیصد عورتوں نے اپنی زندگی میں کم سے کم ایک بار جنسی تشدد کا سامنا کیا ۔

افریقہ ، ایشیا اور بحرالکاہل اور اس سے قریبی علاقوں میں رہنے والی عورتیں جادو ٹونا کے الزام سے بھی متاثر ہوتی ہیں اور یہ صنفی طور پر بھی قتل  کی وجہ بنتی ہیں ۔ پاپوآ نیو گنی اور ہندوستان میں جادو ٹونا کے الزامات کو لے کر عورتوں کے قتل کے معاملے دکھاتے ہیں کہ چھوٹے تناسب میں ہی سہی لیکن اس طرح کے حادثے اب بھی ہوتے ہیں ۔

عورتوں کے خلاف تشدد کوختم کرنے کے لیے یہ رپورٹ ورلڈ ڈے پر جاری گئی تھی ۔یو این او ڈی سی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر یوری فیدوتوو نے کہا ، صنفی غیر برابری ،امتیاز اور منفی رجحانات کی وجہ سے عورتیں سب سے بڑی قیمت اد کرتی ہیں ۔ یہی نہیں ان کے اپنے بے حد قریبی ساتھی اور فیملی کے ہاتھوں مارے جانے کا اندیشہ رہتا ہے۔

About Muhammad Imran Khan

Check Also

ضمیر کا بوجھ یا بزدلی: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج میں بڑھتی ہوئی خودکشیاں، مودی سرکار بوکھلا گئی

تحریر مظفر علی جنگ سری نگر۔ شمالی ضلع کپوارہ کے ہندوارہ میں تعینات سشستر سیما …

Skip to toolbar