گندم_اسکینڈل – ڈیلی پاکستان آن لائن

خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی کے لیے جامع پلان اور اربوں روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے، فیصل کریم کنڈی
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مشاورتی کونسل کی مشیر برائے اطلاعات ثمر ہارون بلور کے ہمراہ کہا کہ سرکاری افسر کے بچوں کی گمشدگی کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں، آئی جی خیبرپختونخوا بھی خود اس معاملے پر کام کر رہے ہیں، سیکیورٹی کے حوالے سے جتنے فنڈز ہمیں درکار ہیں وہ ان کو دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے جب پاکستان کے خلاف بیان آتے تھے ان کی جرات نہیں تھی کہ کوئی مذمتی بات کرتے، ان کا طوطا وہاں ہے، افغانستان کے خلاف کیا بیان دیتے، ہم باضابطہ آڈٹ کریں گے، جس نے صوبے کے ساتھ زیادتی کی ہے اس پر ایکشن ہوگا، پشاور کو پھولوں کا شہر کہا جاتا تھا کوئی ایک پھول نہیں رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی تمام توجہ پوسٹنگ ٹرانسفر اور ایسے معاملات پر رہی، معدنیات کے حوالے سے سیاسی لوگوں کو کچھ پتہ نہیں اب اس پر بات کر رہے ہیں، مولانا میرے علاقے کے ہیں وہاں کونسی معدنیات ہیں، اگر کوئی معدنیات ہیں تو ان کی ڈسکوری ظاہر کی جائے گی، ہم پہلے اپنے صوبے کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمارے صوبے میں ٹورازم کے حوالے سے قدیم ترین آثار قدیمہ ہیں، لیکن جب صوبے میں امن ہوگا تو تب ہی ٹورازم ہوگا، گزشتہ این ایف سی ایوارڈ میں ہمیں ایک فیصد ملا، اگر پولیس کو اسلحہ اور دیگر سامان نہیں ملا تو یہ 800 ارب کہاں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے حکومت وفاق سے مقدمہ لڑتی ہی نہیں تھی، اس 800 ارب روپے جو وفاق سے آئے ہیں ان کی چھان بین کریں گے، وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے ہمیں 107 ارب روپے دیے، ان میں سے 70 فیصد فنڈز ضم اضلاع کو دیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پانی تیل و گیس کا جو بھی مقدمہ ہے اس پر بیٹھیں گے، گندم کی کم فصل ہونے کے باوجود وزیراعظم نے کہا کے پی کو ان کا کوٹہ دیا جائے گا، لیکن میں بلیک مافیا کو بھی کہنا چاہتا ہوں کہ اب کوئی بھی غلط بلیک میں کاروبار نہیں کیا جائے گا، ایمرجنسی کے حامل اضلاع میں تمام قوموں سے ہم سے چھان بین کی ہے، لوگوں کو اعتراض ہو سکتا ہے، لیکن کوئی سیاسی بنیاد پر پوسٹنگ ٹرانسفر نہیں ہوگا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ان علاقوں میں کوئی بھی اسکیم بھی سیاسی بنیادوں پر نہیں ہوگی، پہلے صوبائی اسمبلی میں کمیٹی بنائی اور اسپیکر نے کہا جرگہ لے کر جائیں گے، ہم ان کے ساتھ تھے، جو بھی ہمارے صوبے کا شیئر ہوگا اس کے لیے ہم وفاق سے لازمی مقدمہ لڑیں گے، یہ مشترکہ ذمہ داری ہے، جتنے بھی ہمارے پازیٹو منصوبے ہیں ان کو نہیں روکیں گے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ اگر کوئی گھر بیٹھ کر تنخواہ لینا چاہتا ہے تو کسی اور کی نوکری کرے، ہم اس حوالے سے بھی معاملات کو دیکھ رہے ہیں، پولیس کو جو کچھ چاہیے وہ ان کو لازمی دیا جائے گا، اب ہم ٹریفک پولیس کے مسائل بھی دیکھ رہے ہیں، صرف 23 ہزار رکشے رجسٹرڈ ہیں، باقی بغیر رجسٹریشن کے چل رہے ہیں، اب اس ٹریفک کے نظام کو بھی جلد ٹھیک کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بدلتا نکھرتا کے پی کی جانب جا رہے ہیں، جو پانی پر 1991 میں واٹر ایکارڈ ہوا تین صوبوں کو شیئر مل گیا، اس معاملے پر وفاق نے ہمارا کیس سنا اور تسلیم کیا ہے، خیبرپختونخوا کی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ بدلتا نکھرتا خیبرپختونخوا میں ہمارے ساتھ تعاون کرے، تاکہ ہمارے بچے ایک پرسکون و امن کے ماحول میں رہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تجاوزات کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ کسی نے نوٹس نہیں دیا، لیکن میں بتانا چاہتا ہوں کہ جس نے بھی ناجائز قبضہ کیا ہے، چاہے کوئی بھی سفارش ہو لیکن کسی طور پر بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔

گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پر کوئی کمپرومائز نہیں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر جائیں، کوئی بھی انوسٹر کسی بھی خراب صورتحال میں کام نہیں چاہتا، میں ایمل ولی اور آفتاب شیرپاؤ کے پاس گیا، جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر بھی گیا صوبے کے امن و امان پر بات کی، ہم نے ایپکس کمیٹی میں بھی باضابطہ بات کی جس کو فوری مانا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہمیں مزید فنڈز کی فراہمی کا یقین دلایا ہے، اضاخیل گندم کے حوالے سے باضابطہ ہم نے انکوائری مقرر کی ہے، سب کچھ جلد سامنے لایا جائے گا، جس نے کرپشن کی اس کے مسائل کو بھی سامنے لائیں گے، ہم نے مضبوط مستحکم خیبرپختونخوا بنانا ہے، جس نے اس میں شامل ہونا ہے اس کو ہم ویلکم کہتے ہیں، جس نے شامل نہیں ہونا اس کو چاہیے کہ وہ الگ ہوجائے۔

کل صوبے کے لیے اہم دن تھا، ایپکس کمیٹی کو چیئر وزیراعظم نے کیا، پہلی بار تمام وفاقی وزراء اور سیکرٹریز شامل تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے فوج کے سربراہ نے ہمیں سیکیورٹی کی بریفنگ دی، ہمیں مکمل پلان دیا گیا، ہم نے جو ڈیمانڈ کی وہ فوری طور پر تسلیم کی گئی، ہمیں 360 ارب روپے کی فوری منظوری دی گئی۔

وفاق کے ساتھ مل کر صوبے کے مسائل حل کریں گے، فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی اور عوام کی سہولت کے لیے وفاق کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام صوبوں کے ساتھ مل کر ایک پیج پر رہیں گے تاکہ قومی سطح پر ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔

صوبے میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گورنر نے بتایا کہ پورے خیبرپختونخوا کو صاف ستھرا بنانے کا تہیہ کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز پشاور سے کر دیا گیا ہے اور کسی کی سفارش کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔

گندم کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے انکوائری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جو گندم صوبے کو ملنی تھی اس کے غائب ہونے کے معاملے کی رپورٹ جلد جاری کی جائے گی اور ذمہ داروں کا تعین ہوگا۔

فیصل کریم کنڈی نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت لانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اب صرف وہی منصوبے شروع کیے جائیں گے جو عوامی مفاد میں ہوں۔ ماضی میں ترقیاتی کاموں کے بل کئی محکمے بناتے تھے جس کی اب اجازت نہیں ہوگی اور کسی کو سرکاری خزانے کا غلط استعمال نہیں کرنے دیا جائے گا۔

ٹریفک نظام کی بہتری کے حوالے سے گورنر نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کو بہتر بنانے کے لیے ایک اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیمروں کی مدد سے ٹریفک کا نظام جدید بنایا جائے گا جس سے چالان کے حوالے سے عوام کی شکایات کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ واپڈا حکام کے ساتھ بیٹھ کر اس معاملے کا حل نکالیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب بجلی چوری کا زمانہ گزر چکا ہے اور عوام کو بلوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ سے بھی نجات دلائی جائے گی۔

گورنر نے واضح کیا کہ اب یہ تاثر ختم ہونا چاہیے کہ وفاق صوبے کے ساتھ زیادتی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کے مسائل کو جلد حل کر لیا جائے گا اور صوبہ وفاق کے ساتھ مل کر ایک یونٹ کی طرح کام کرے گا تاکہ ترقی کا سفر جاری رہ سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کا مقصد صرف عوامی فلاح و بہبود ہے اور اس کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ غیر مفید منصوبوں پر عوامی پیسہ خرچ کرنے کی روایت کو اب ہمیشہ کے لیے ختم کیا جائے گا تاکہ وسائل کا ضیاع نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے اس بات پر زور دیا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو درپیش مشکلات کا انہیں بخوبی اندازہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر ہم ان تمام رکاوٹوں کو دور کریں گے جو صوبے کی ترقی کی راہ میں حائل ہیں۔

ٹریفک قوانین کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کیمروں کی تنصیب سے نہ صرف ٹریفک کا بہاؤ بہتر ہوگا بلکہ انسانی مداخلت کم ہونے سے شفافیت بھی آئے گی جو کہ موجودہ دور کا تقاضا ہے۔

گندم کی گمشدگی کے معاملے پر انہوں نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی حق تلفی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ جو بھی عناصر اس غفلت یا بدعنوانی میں ملوث پائے گئے ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام محکموں میں نظم و ضبط لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کا نظام مزید سخت کیا جائے گا تاکہ ہر منصوبے کی تکمیل مقررہ وقت پر اور اعلیٰ معیار کے مطابق یقینی بنائی جا سکے۔

آخر میں گورنر نے کہا کہ ہم ایک یونٹ کے طور پر کام کریں گے تاکہ پاکستان کی ترقی میں خیبرپختونخوا اپنا بھرپور کردار ادا کر سکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وفاق اور صوبے کے درمیان بہتر تعلقات سے عوام کے دیرینہ مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔