پی_ٹی_اے – ڈیلی پاکستان آن لائن

دنیا بھر میں یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے، پی ٹی اے
پاکستان دنیا بھر میں یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے کے لحاظ سے سر فہرست مقام رکھتا ہے اور یہاں یومیہ کروڑوں افراد اس پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہیں۔

یہ انکشاف چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس کے دوران کیا۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ ملک میں روزانہ کی بنیاد پر 560 ملین لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں۔

انہوں نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مجموعی طور پر 96 ملین پاکستانی یوٹیوب کے صارفین ہیں۔

ٹک ٹاک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس ایپ کے 10 کروڑ صارفین کے اکاؤنٹس رجسٹرڈ ہیں۔

واٹس ایپ کے استعمال کے بارے میں انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستانی واٹس ایپ پر روزانہ ایک ارب کالز کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ کے ذریعے ملک بھر میں روزانہ 12 ارب پیغامات ارسال کیے جاتے ہیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ بھی موجود تھیں جنہوں نے نے بھی کمیٹی کو بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا اور مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے ملک میں ڈیٹا کی کھپت میں بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔

شزا فاطمہ نے بتایا کہ نواز شریف کے جانے کے بعد طویل عرصہ تک کوئی سپیکٹرم آکشن منعقد نہیں کی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ملک کو فور جی سروس دے کر گئے تھے اور موجودہ دور میں فائیو جی کی سپیکٹرم آکشن کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے فائیو جی کے حوالے سے بتایا کہ اس وقت ملک میں 18 لاکھ افراد فائیو جی سروسز استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے 24 شہروں میں فائیو جی سروسز متعارف کرائی جا رہی ہیں اور نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

ٹیلی کام سروسز میں درپیش خرابیوں کی وجوہات بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کی پشت پر کئی عوامل کارفرما ہیں۔

شزا فاطمہ نے کمیٹی کو بتایا کہ بعض اوقات پورے کا پورا ٹاور ہی چوری ہو جاتا ہے جبکہ ڈیزل اور جنریٹر چوری ہونے کے مسائل بھی پیش آتے ہیں۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق ملک میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور انٹرنیٹ کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کے نتیجے میں ٹیلی کام انفراسٹرکچر پر بھی دباؤ بڑھ رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صارفین کو معیاری اور بلا تعطل خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ چیلنجز پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

موبائل سگنل نہ ہونے کے باوجود کال کیسے ممکن ہے؟ وائی فائی کالنگ کی ٹیکنالوجی
موبائل فون سگنلز کی عدم موجودگی میں بھی فون کال کرنے اور ایس ایم ایس بھیجنے کی سہولت اب پاکستان میں عام ہو رہی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوامی آگاہی مہم کے ذریعے 'وائی فائی کالنگ' یا 'وائس اوور وائی فائی' (VoWiFi) ٹیکنالوجی کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

اکثر اوقات تہہ خانوں، بند عمارتوں یا دور دراز علاقوں میں موبائل نیٹ ورک کے سگنل کمزور ہو جاتے ہیں، جس سے اہم رابطے متاثر ہوتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں وائی فائی کالنگ ایک بہترین متبادل کے طور پر سامنے آتی ہے جو صارف کو اپنے ہی موبائل نمبر سے کال کرنے کی سہولت دیتی ہے۔

آئی سی ٹی کے ماہر پرویز افتخار کے مطابق روایتی فون کال میں موبائل فون قریبی ٹاور سے رابطہ کرتا ہے، جو کال کو کمپنی کے نیٹ ورک تک پہنچاتا ہے۔ تاہم وائی فائی کالنگ میں یہ عمل مختلف ہوتا ہے اور کال کا ابتدائی سفر موبائل ٹاور کے بجائے وائی فائی نیٹ ورک کے ذریعے طے ہوتا ہے۔

اس ٹیکنالوجی میں صارف کی آواز کو انٹرنیٹ ڈیٹا میں تبدیل کر دیا جاتا ہے، جو محفوظ راستے سے موبائل کمپنی کے سسٹم تک پہنچتا ہے۔ وہاں سے کمپنی اس کال کو عام کال کی طرح مطلوبہ نمبر تک پہنچا دیتی ہے، جس سے وصول کنندہ کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ کال وائی فائی کے ذریعے کی گئی ہے۔

وائی فائی کالنگ اور واٹس ایپ یا دیگر ایپس کے ذریعے کی جانے والی کالز میں بنیادی فرق یہ ہے کہ وائی فائی کالنگ موبائل آپریٹر کی اپنی وائس سروس کا حصہ ہے۔ اس کے لیے وصول کنندہ کے پاس کسی مخصوص ایپ یا انٹرنیٹ کا ہونا ضروری نہیں ہے، وہ عام لینڈ لائن پر بھی کال وصول کر سکتا ہے۔

اس سہولت کو استعمال کرنے کے لیے چند تکنیکی شرائط کا ہونا ضروری ہے۔ صارف کے پاس ایسا موبائل فون ہونا چاہیے جو VoWiFi اور VoLTE کو سپورٹ کرتا ہو۔ اس کے علاوہ فون میں فور جی (4G/LTE) سم کا ہونا اور وائس کال یا ایس ایم ایس کا پیکج فعال ہونا بھی لازمی ہے۔

موبائل آپریٹرز کے مطابق جدید اسمارٹ فونز، جن میں سام سنگ، ایپل، ہواوے، شاؤمی، اوپو اور ویوو کے مختلف ماڈلز شامل ہیں، یہ سہولت فراہم کرتے ہیں۔ صارفین اپنے فون کی سیٹنگز میں جا کر کنیکشنز یا سم سیٹنگز کے ذریعے اس فیچر کو فعال کر سکتے ہیں۔

آئی فون صارفین سیلولر یا موبائل سروس کے آپشن میں جا کر وائی فائی کالنگ کو آن کر سکتے ہیں۔ اگر کسی صارف کو سیٹنگز میں یہ آپشن نظر نہ آئے تو وہ اپنے متعلقہ موبائل آپریٹر سے رابطہ کر کے رہنمائی حاصل کر سکتا ہے۔

وائی فائی کالنگ کے حوالے سے ایک اہم بات یہ ہے کہ اس کے لیے کوئی اضافی فیس وصول نہیں کی جاتی۔ اس پر وہی نرخ لاگو ہوتے ہیں جو عام کال یا ایس ایم ایس کے لیے طے شدہ ہوتے ہیں۔ یہ سہولت دراصل روایتی موبائل سروس کا ہی ایک جدید تسلسل ہے۔

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہونے والی یہ پیشرفت صارفین کے لیے مواصلاتی رابطوں کو مزید آسان بنا رہی ہے۔ اب سگنلز کی کمی کسی بھی اہم گفتگو میں رکاوٹ نہیں بنے گی، بشرطیکہ صارف کے پاس وائی فائی کی سہولت موجود ہو۔

پاکستان میں ٹیلی کام کمپنیاں اپنے صارفین کو اس ٹیکنالوجی سے مستفید ہونے کے لیے مسلسل آگاہی فراہم کر رہی ہیں۔ ویب سائٹس پر موجود ہدایات کے مطابق، اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے فور جی ایل ٹی ای ٹیکنالوجی کا ہونا بنیادی شرط ہے۔

VoLTE یعنی 'وائس اوور ایل ٹی ای' سے مراد کال کو فور جی نیٹ ورک پر برقرار رکھنا ہے۔ ماضی میں کال کے دوران فون تھری جی یا ٹو جی پر منتقل ہو جاتے تھے، لیکن اب VoLTE کی بدولت آواز کا معیار پہلے سے کہیں زیادہ بہتر اور واضح ہو گیا ہے۔

مختصراً، وائی فائی کالنگ ایک ایسی جدید سہولت ہے جس نے موبائل نیٹ ورک کی حدود کو ختم کر دیا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی نہ صرف گھروں اور دفاتر میں رابطوں کو یقینی بناتی ہے بلکہ ہنگامی صورتحال میں بھی ایک کارآمد ذریعہ ثابت ہوتی ہے۔