پیٹرول_ریلیف_اسکیم – ڈیلی پاکستان آن لائن

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی، نیا نوٹیفکیشن جاری
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 313 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 346 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی ان نئی قیمتوں کا اطلاق 27 نومبر 2026 سے ہوگا اور یہ اگلے 24 گھنٹے کے لیے نافذ العمل رہیں گی۔ ملک بھر میں پیٹرول پمپس پر اب صارفین کو اسی نرخ پر ایندھن دستیاب ہوگا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت معاشی استحکام اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز بھی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

حکومتی سطح پر اس فیصلے کا مقصد براہِ راست صارفین پر بوجھ کم کرنا اور مہنگائی کی شرح کو کنٹرول کرنا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین اوگرا کی سفارشات اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کے تناسب سے کیا جاتا ہے، جس کا مقصد ملکی معیشت کو عالمی منڈی کے اتار چڑھاؤ کے ساتھ متوازن رکھنا ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرول ریلیف اسکیم کے تحت موٹرسائیکل اور چنگچی رکشہ مالکان کو ماہانہ 20 لیٹر تک 100 روپے فی لیٹر رعایت پر پیٹرول فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے یہ مقدار 30 لیٹر مقرر ہے۔ اس سہولت سے استفادہ کرنے کے لیے شہری اپنے موبائل فون سے 9771 پر میسج کے ذریعے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

رعایتی پیٹرول کے حصول کے لیے شہریوں کو اپنے موبائل میسج میں آر ای جی، شناختی کارڈ نمبر، گاڑی کا رجسٹرڈ نمبر، صوبے کے نام کا پہلا حرف اور رجسٹریشن کی تاریخ لکھ کر 9771 پر بھیجنا ہوتی ہے۔ رجسٹریشن مکمل ہونے پر تصدیقی پیغام موصول ہوتا ہے، جس کے بعد پیٹرول پمپ پر جانے سے قبل ٹوکن نمبر حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔