ٹک_ٹاک – ڈیلی پاکستان آن لائن

دنیا بھر میں یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے، پی ٹی اے
پاکستان دنیا بھر میں یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے کے لحاظ سے سر فہرست مقام رکھتا ہے اور یہاں یومیہ کروڑوں افراد اس پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہیں۔

یہ انکشاف چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس کے دوران کیا۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ ملک میں روزانہ کی بنیاد پر 560 ملین لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں۔

انہوں نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مجموعی طور پر 96 ملین پاکستانی یوٹیوب کے صارفین ہیں۔

ٹک ٹاک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس ایپ کے 10 کروڑ صارفین کے اکاؤنٹس رجسٹرڈ ہیں۔

واٹس ایپ کے استعمال کے بارے میں انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستانی واٹس ایپ پر روزانہ ایک ارب کالز کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ کے ذریعے ملک بھر میں روزانہ 12 ارب پیغامات ارسال کیے جاتے ہیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ بھی موجود تھیں جنہوں نے نے بھی کمیٹی کو بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا اور مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے ملک میں ڈیٹا کی کھپت میں بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔

شزا فاطمہ نے بتایا کہ نواز شریف کے جانے کے بعد طویل عرصہ تک کوئی سپیکٹرم آکشن منعقد نہیں کی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ملک کو فور جی سروس دے کر گئے تھے اور موجودہ دور میں فائیو جی کی سپیکٹرم آکشن کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے فائیو جی کے حوالے سے بتایا کہ اس وقت ملک میں 18 لاکھ افراد فائیو جی سروسز استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے 24 شہروں میں فائیو جی سروسز متعارف کرائی جا رہی ہیں اور نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

ٹیلی کام سروسز میں درپیش خرابیوں کی وجوہات بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کی پشت پر کئی عوامل کارفرما ہیں۔

شزا فاطمہ نے کمیٹی کو بتایا کہ بعض اوقات پورے کا پورا ٹاور ہی چوری ہو جاتا ہے جبکہ ڈیزل اور جنریٹر چوری ہونے کے مسائل بھی پیش آتے ہیں۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق ملک میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور انٹرنیٹ کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کے نتیجے میں ٹیلی کام انفراسٹرکچر پر بھی دباؤ بڑھ رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صارفین کو معیاری اور بلا تعطل خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ چیلنجز پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سیالکوٹ: ٹک ٹاکر کی مہندی تقریب میں بھگدڑ، ایک شخص ہلاک
پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں ٹک ٹاکر انصر محمود عرف مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب کے دوران شدید بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

یہ افسوسناک واقعہ ہفتے کی شام ڈسکہ روڈ پر قائم فراز سپورٹس سٹیڈیم میں پیش آیا جہاں عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر کار، موٹر سائیکلوں اور دیگر بیش قیمت انعامات کا لالچ دے کر لوگوں کو تقریب میں مدعو کیا تھا۔

درج ہونے والی ایف آئی آر میں نو نامزد اور 45 نامعلوم افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے جن پر قتل بال سبب اور سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کی دفعات عائد کی گئی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق تقریب کے دوران اچانک بھگدڑ مچنے سے عقیل نامی شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منتظمین کو صرف چار دیواری کے اندر نجی فنکشن کا این او سی جاری کیا گیا تھا جسے شرائط کی خلاف ورزی پر منسوخ کر دیا گیا تھا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مسٹر پتلو سمیت دیگر مفرور افراد کی تلاش جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر راج کرتی عمر رسیدہ خواتین، کروڑوں فالوورز بنا لیے
جدید دور کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز نے اب صرف نوجوانوں تک ہی اپنی رسائی محدود نہیں رکھی بلکہ دنیا بھر کی عمر رسیدہ خواتین بھی اس میدان میں نمایاں مقام حاصل کر رہی ہیں۔ ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا ذرائع پر یہ معمر خواتین اپنی منفرد ویڈیوز کی بدولت لاکھوں اور کروڑوں افراد کی توجہ کا مرکز بن چکی ہیں۔ فیشن، گھریلو امور اور روایتی کھانوں کی تراکیب جیسے موضوعات پر مبنی یہ مواد مداحوں میں زبردست مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔

امریکہ سے تعلق رکھنے والی 96 سالہ لیلین ڈرونیاک، جنہیں سوشل میڈیا پر گرینڈما ڈرونیاک کے نام سے جانا جاتا ہے، کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ انہیں ہمیشہ سے معلوم تھا کہ وہ مشہور ہو سکتی ہیں لیکن انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اس مقام تک پہنچنے کے لیے ان کی عمر 90 برس سے زائد ہو چکی ہوگی۔ ان کے پوتے نے 2020 میں ان کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔

لیلین ڈرونیاک اپنی مقبولیت کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ وہ نوجوان نسل کو یہ باور کراتی ہیں کہ عمر بڑھنے کے ساتھ زندگی کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔ ان کے مطابق لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ بوڑھے افراد سارا دن خاموش بیٹھ کر دیواریں دیکھتے رہتے ہیں، لیکن وہ عملی طور پر یہ ثابت کر رہی ہیں کہ بڑھاپے میں بھی بھرپور طریقے سے زندگی کا لطف اٹھایا جا سکتا ہے۔

ان کی آن لائن شہرت اس حد تک منافع بخش ثابت ہوئی ہے کہ وہ اپنے نرسنگ ہوم کے ماہانہ 12 ہزار ڈالر کے اخراجات خود اٹھانے کے ساتھ ساتھ اپنے پڑپوتوں اور پڑپوتیوں کے لیے تعلیمی فنڈ بھی جمع کر رہی ہیں۔ اگرچہ ابتدائی طور پر ریٹائرمنٹ ہوم کے ساتھ ان کے کچھ تنازعات بھی سامنے آئے تھے لیکن اب معاملات طے پا چکے ہیں اور وہ اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ریٹائرمنٹ ہوم میں لوگ ان کی شہرت کو اس طرح نہیں سمجھتے کیونکہ وہاں کے مقیم افراد ٹک ٹاک کا استعمال نہیں کرتے، تاہم عوامی مقامات پر مداح انہیں باقاعدگی سے پہچان لیتے ہیں۔ وہ بیوٹی اور فوڈ برینڈز کے لیے بھی مواد تیار کرتی ہیں جس میں ان کا پوتا ان کی بھرپور معاونت کرتا ہے تاکہ وہ اپنے ڈیجیٹل کیریئر کو کامیابی سے آگے بڑھا سکیں۔

برطانیہ کے شہر کارڈف کی رہائشی 82 سالہ ویو ٹروران بھی اسی فہرست میں شامل ہیں جو اپنے شوہر کی وفات کے بعد سوشل میڈیا کی دنیا میں وارد ہوئیں۔ ایک پڑوسن کے مشورے پر انہوں نے اپنے رنگ برنگے ملبوسات کی ویڈیوز بنانا شروع کیں اور اب وہ اپنے سونے کے کمرے کو ایک باقاعدہ سٹوڈیو کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔ ویو ٹروران اپنے روزمرہ کے معمولات میں بڑی سختی سے پابند ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر اپنے کپڑوں، چشموں کے 22 جوڑوں اور سکارفوں کے انتخاب پر مبنی ویڈیوز بناتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بہت سی کم عمر خواتین جب ان سے ملتی ہیں تو وہ بڑھاپے کے خوف کا اظہار کرتی ہیں، جنہیں وہ یہ حوصلہ دیتی ہیں کہ یہ عمر اتنی خوفناک نہیں جتنی سمجھی جاتی ہے۔ ویو ٹروران اپنے فالوورز اور ویوز کا ریکارڈ رکھنے کے لیے نوٹ بک کا استعمال کرتی ہیں اور اب وہ اپنی پانچویں نوٹ بک تک پہنچ چکی ہیں۔

وہ سپانسر شدہ پوسٹس کے معاملے میں انتہائی محتاط رویہ اپناتی ہیں اور بڑے معاہدے مسترد کرنے سے بھی گریز نہیں کرتی کیونکہ وہ صرف انہی برینڈز کے ساتھ کام کرتی ہیں جن سے انہیں حقیقی لگاؤ ہوتا ہے۔ مقامی برینڈز اور خیراتی اداروں کو ترجیح دیتے ہوئے وہ اپنی ان سرگرمیوں سے معقول آمدنی حاصل کر رہی ہیں جو ان کے مالی استحکام کا ذریعہ بن رہی ہیں۔

اٹلی سے امریکہ منتقل ہونے والی 83 سالہ گریس جیرامیٹا، جو نونا گریسی کے نام سے مشہور ہیں، اپنے مداحوں کے لیے کھانا پکانے کی روایتی تراکیب پیش کرتی ہیں۔ 18 برس کی عمر میں ہجرت کرنے والی گریس نے اپنی زندگی میں کئی ملازمتیں کیں لیکن اب وہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے اپنی سابقہ تمام کمائی کو پیچھے چھوڑ چکی ہیں۔

ان کے نواسے نے 6 سال قبل انہیں کھانا تیار کرتے ہوئے ریکارڈ کرنے کا مشورہ دیا تھا، اور آج ان کی ویڈیوز پوری دنیا میں دیکھی جاتی ہیں۔ نونا گریسی کہتی ہیں کہ جب دنیا بھر سے لوگ انہیں پیغامات بھیجتے ہیں تو وہ جذباتی ہو کر رو پڑتی ہیں کیونکہ ان کا مقصد صرف کھانا بنانا سکھانا نہیں ہے۔

ان کے مواد کا بنیادی مقصد خاندان کو ایک ہی میز کے گرد اکٹھا کرنے کی روایتی اقدار کو زندہ رکھنا اور آگے منتقل کرنا ہے۔ اس نوعیت کا مثبت اور خلوص سے بھرپور مواد ڈیجیٹل دنیا میں دیکھنے والوں کے لیے ایک پرسکون اور گھریلو ماحول کی عکاسی کرتا ہے۔

77 سالہ سابق استاد باربرا کوسٹیلو بھی اپنے برنچ ود بابس اکاؤنٹس کے ذریعے صفائی، کچن کی مہارت اور گھریلو امور پر مبنی مواد فراہم کرتی ہیں۔ ان کے مداحوں میں شامل یونیورسٹی کی طالبات کا کہنا ہے کہ باربرا کی کتابیں اور ویڈیوز ان کی عملی زندگی میں بہت زیادہ مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔

انفلوئنسر مارکیٹنگ ایجنسی وی آر سوشل سے وابستہ نومی بار کر کا کہنا ہے کہ معمر تخلیق کاروں کے پاس انتہائی وفادار کمیونٹیز موجود ہوتی ہیں جن کی خریداری کی قوت زیادہ ہوتی ہے۔ موجودہ غیر یقینی دور میں ان خواتین کا صاف ستھرا اور مثبت مواد مداحوں کے لیے ایک پُر سکون ورچوئل دادی کا کردار ادا کرتا ہے، جسے لوگ بے حد پسند کرتے ہیں۔

برطانیہ میں لڑکی نے سوشل میڈیا انفلوئنسر بننے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کر دیے
برطانیہ میں ایک نوجوان لڑکی نے سوشل میڈیا انفلوئنسر بننے اور ڈیجیٹل دنیا میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے حیرت انگیز طور پر ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ کر ڈالی ہے۔ اس انویسٹمنٹ پر جہاں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے شدید حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے، وہیں اس موضوع پر بحث بھی چھڑ گئی ہے کہ آیا اس قسم کے ہنر کے لیے باقاعدہ تعلیم حاصل کرنا ضروری ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس اکیس سالہ طالبہ کا نام ڈیسٹنی میک گوون ہے جنہوں نے ناٹنگھم ٹرینٹ یونیورسٹی کا رخ کیا اور وہاں سے ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایشن کے مضمون میں اپنی تین سالہ تعلیم کامیابی کے ساتھ مکمل کی۔ اس طویل تعلیمی عرصے اور کورس کے دوران ان کے اخراجات تقریباً تیس ہزار برطانوی پاؤنڈ تک پہنچ گئے۔

نوجوان ڈیسٹنی میک گوون کا اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے ہی اپنی زندگی میں ایک کامیاب کاروباری شخصیت بننے کی خواہش رکھتی تھیں۔ ان کا ماننا ہے کہ یونیورسٹی کی اس مخصوص ڈگری نے انہیں پیشہ ورانہ مہارتیں فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق اس کورس کے دوران طالب علموں کو جدید اسٹوڈیو آلات کو چلانے کے طریقے سکھائے جاتے ہیں اور اس شعبے کے تجربہ کار اور ماہر افراد سے روابط استوار کرنے کے سنہری مواقع بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔ ڈیسٹنی کے مطابق یہ تمام سہولیات ان کے مستقبل کے لیے انتہائی سودمند ثابت ہوئی ہیں۔

تربیتی نصاب کے اہم حصوں کا ذکر کرتے ہوئے معلوم ہوا ہے کہ اس کورس میں طلبا کو ویڈیو ایڈیٹنگ کی باریکیاں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فالوورز کی تعداد میں اضافے کے طریقے، کاپی رائٹ قوانین کے تمام نکات اور برانڈز کے ساتھ اشتہاری معاہدے حاصل کرنے کی تربیت دی جاتی ہے۔

تعلیم کی تکمیل کے بعد ڈیسٹنی اب عملی میدان میں آ چکی ہیں اور وہ فیشن کے موضوعات پر دلکش ویڈیوز تخلیق کرنے کے ساتھ ساتھ مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر مختلف مصنوعات فروخت کرنے کے لیے لائیو ہوسٹنگ کے فرائض بھی انجام دے رہی ہیں۔

جب اس انوکھے واقعے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے سامنے آنے لگے۔ انٹرنیٹ صارفین نے بنیادی طور پر یہ اہم سوال اٹھایا کہ جو ہنر آج کے دور میں انٹرنیٹ سے بالکل مفت بھی سیکھا جا سکتا ہے، اس پر لاکھوں روپے خرچ کرنے کا کیا جواز بنتا ہے۔

صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈیجیٹل میڈیا اور مواد کی تیاری کے بیشتر طریقے آن لائن پلیٹ فارمز پر باآسانی دستیاب ہیں اور اس کے لیے کسی مہنگی درسگاہ یا یونیورسٹی کی ڈگری کی قطعي کوئی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔

دوسری جانب ڈیسٹنی میک گوون ان تمام تنقیدوں اور سوالات کے باوجود اپنے اس فیصلے پر مکمل مطمئن دکھائی دیتی ہیں اور ان کا اصرار ہے کہ یونیورسٹی کی یہ سرمایہ کاری ان کے کیریئر کے لیے انتہائی نفع بخش ثابت ہوئی ہے۔

ماہرین کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایشن اب دنیا بھر میں ایک سنجیدہ اور باقاعدہ پیشہ بنتا جا رہا ہے جہاں نوجوان روایتی نوکریوں کے بجائے اس شعبے کو بطور کیریئر اپنانے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

برطانیہ سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی مانگ میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، اور بڑی بڑی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لیے انہی ڈیجیٹل تخلیق کاروں سے رابطہ کرتی ہیں تاکہ ہدف تک آسانی سے پہنچا جا سکے۔

ناٹنگھم ٹرینٹ یونیورسٹی کا یہ کورس ان چند ابتدائی تعلیمی پروگراموں میں شمار ہوتا ہے جو باضابطہ طور پر ڈیجیٹل کانٹینٹ اور سوشل میڈیا کی تعلیم و تربیت فراہم کرتے ہیں تاکہ طلبا کو پیشہ ورانہ معیار کے مطابق تیار کیا جا سکے۔

برطانوی میڈیا پر اس خبر کے آنے کے بعد سے بحث کا یہ سلسلہ تاحال جاری ہے کہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا کی دنیا میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے تعلیمی اسناد کتنی اہمیت کی حامل ہیں اور کتنی نہیں۔

بہر حال، ڈیسٹنی میک گوون نے جس عزم اور سرمایہ کاری کے ساتھ اس شعبے میں قدم رکھا ہے، اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ نئی نسل اب روایتی کیریئر کے علاوہ جدید ذرائع آمدنی کو اپنانے میں کسی بھی قسم کی ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہے۔

عمرے کی سعادت نے میری زندگی بدل دی، سامعہ حجاب
پاکستان کی معروف ڈیجیٹل کری ایٹر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے عمرے کے سفر اور اس سے حاصل ہونے والی روحانی تبدیلیوں کے بارے میں کھل کر گفتگو کی ہے۔

سامعہ حجاب نے بتایا کہ ان کی زندگی میں ایک ایسا دور بھی آیا تھا جب وہ دبئی میں تنہائی کا شکار ہو گئی تھیں۔ وہ تقریباً چھ ماہ تک اپنے اپارٹمنٹ تک محدود رہیں اور اس دوران سوشل میڈیا پر ہی اپنا وقت گزارتی رہیں۔

انفلوئنسر کے مطابق اس دور میں دنیا بھر میں جاری کشیدہ حالات اور تنہائی کے باعث وہ شدید ذہنی دباؤ اور افسردگی میں مبتلا ہو گئی تھیں۔ اس مشکل وقت میں انہوں نے اللہ تعالیٰ سے رجوع کیا اور دعا مانگی۔

سامعہ حجاب نے بتایا کہ ان کی دعائیں قبول ہوئیں اور انہیں اپنے اہل خانہ کے ساتھ عمرے کی سعادت نصیب ہوئی۔ یہ سفر ان کی زندگی میں ایک مثبت تبدیلی کا باعث بنا اور انہیں سکون قلب میسر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اپنی والدہ کو عمرہ کروانا ان کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔ مکہ مکرمہ میں والدہ اور بھائی کے ساتھ گزارے گئے لمحات ان کے لیے انتہائی جذباتی اور یادگار تھے۔

ریاض الجنہ کے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے سامعہ حجاب نے بتایا کہ وہاں دعا کے دوران جب ان کے مداحوں نے انہیں دیکھا اور پہچانا تو وہ جذباتی ہو گئیں۔ مداحوں کی محبت دیکھ کر وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت وہ اپنی زندگی کے ایک کٹھن مرحلے سے گزر رہی تھیں، جس کے باعث مداحوں کے ساتھ ملاقات اور ان کی محبت نے انہیں مزید جذباتی کر دیا اور وہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں۔

سامعہ حجاب کا کہنا ہے کہ عمرے کے سفر نے ان کی سوچ اور زندگی کے زاویوں کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے۔ اب وہ اپنی زندگی کو اللہ کی رضا کے مطابق گزارنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پہلے وہ صرف ایک ڈیجیٹل کری ایٹر کے طور پر کام کر رہی تھیں، لیکن اب ان کی ترجیحات اور زندگی کے مقاصد میں واضح تبدیلی آ چکی ہے۔

ان کا یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جہاں ان کے مداح ان کی روحانی تبدیلی کو سراہ رہے ہیں۔ سامعہ حجاب کے چاہنے والے ان کے اس نئے سفر کے بارے میں جاننے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

سامعہ حجاب نے اپنے مداحوں کو بھی پیغام دیا کہ مشکل وقت میں اللہ سے تعلق قائم کرنا ہی انسان کو حقیقی سکون فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان کو اپنی زندگی میں اللہ کی یاد کو ہمیشہ شامل رکھنا چاہیے۔

اس گفتگو کے بعد سامعہ حجاب کے مداحوں کی جانب سے انہیں نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ وہ اپنی ویڈیوز اور لائیو سیشنز کے ذریعے اپنے تجربات کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

سامعہ حجاب کی یہ کہانی بہت سے ایسے نوجوانوں کے لیے ایک مثال ہے جو سوشل میڈیا کی دنیا میں مصروف رہنے کے باوجود ذہنی دباؤ اور تنہائی کا شکار ہو جاتے ہیں۔

جرمنی میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی تجویز
یورپ کے اہم ملک جرمنی میں بچوں اور نوجوانوں کو ڈیجیٹل دنیا کے ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ جرمن کابینہ نے 13 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے غور شروع کر دیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد یورپی قوانین کے نفاذ تک بچوں کو آن لائن ماحول میں تحفظ فراہم کرنا ہے۔ حکومتی سطح پر یہ فیصلہ ایک آزاد ماہر کمیشن کی جانب سے پیش کردہ 56 سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے، جس کا مقصد ڈیجیٹل ٹولز کے محفوظ استعمال کو یقینی بنانا ہے۔

نئے مجوزہ قوانین کے تحت 13 سال سے کم عمر بچوں کو ٹک ٹاک، اسنیپ چیٹ اور انسٹاگرام جیسے مقبول سوشل نیٹ ورکس تک رسائی سے روکا جائے گا۔ تاہم، وہ پلیٹ فارمز جو خصوصی طور پر بچوں کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں، ان پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

جرمن وزیر تعلیم اور خاندانی امور کیرن پرین نے اس پالیسی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اب تجزیے کا مرحلہ ختم ہو چکا ہے اور حکومت عملی اقدامات کی جانب بڑھ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقصد بچوں کو ڈیجیٹل دنیا سے دور کرنا نہیں بلکہ انہیں محفوظ بنانا ہے۔

حکومت کا یہ مؤقف ہے کہ انٹرنیٹ آج کے دور میں نوجوانوں کی روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ انہیں ڈیجیٹل دنیا میں خود ارادیت کے ساتھ پروان چڑھنے کے لیے ایک مضبوط اور محفوظ فریم ورک فراہم کیا جائے۔

مجوزہ پالیسی کے تحت 13 سے 18 سال کے نوعمروں کے لیے بھی عمر کے لحاظ سے الگ حدود مقرر کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بطور ڈیفالٹ نشہ آور یا نقصان دہ مواد کی ترسیل کو بند کریں۔

جرمن حکومت 2027 تک یورپی یونین کے ڈیجیٹل آئیڈینٹیٹی والیٹ کے ذریعے عمر کی تصدیق کا ایک قابل اعتماد نظام متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس نظام کو 'ڈی-یو' (d-you) کا نام دیا گیا ہے، جس سے آن لائن سیکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ اقدامات بچوں کی ڈیجیٹل مہارتوں کو فروغ دینے اور انہیں آن لائن دنیا میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ جرمنی کی جانب سے یہ اقدام یورپی سطح پر ڈیجیٹل تحفظ کے لیے ایک مثال بن سکتا ہے۔

حکومت کی جانب سے منظور کردہ رہنما خطوط بچوں کے حقوق اور ان کی ڈیجیٹل شرکت کو یقینی بنانے پر مرکوز ہیں۔ اس پالیسی کا مقصد بچوں کو ایک ایسے ماحول میں لانا ہے جہاں وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال محفوظ طریقے سے کر سکیں۔

اس پیش رفت کو جرمنی میں بچوں کے ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ توقع ہے کہ ان قوانین کے نفاذ سے والدین کو بھی اپنے بچوں کی آن لائن سرگرمیوں کے حوالے سے اطمینان حاصل ہوگا۔

جرمن کابینہ کے اس فیصلے کے بعد اب متعلقہ ادارے ان قوانین کو حتمی شکل دینے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ یورپی قوانین کے نفاذ تک یہ قومی سطح پر نافذ العمل رہیں گے تاکہ بچوں کو کسی بھی قسم کے نقصان سے بچایا جا سکے۔

مستقبل میں ڈیجیٹل دنیا کے بدلتے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ان پالیسیوں میں مزید بہتری لانے کا بھی امکان ہے۔ جرمنی کا یہ اقدام عالمی سطح پر بچوں کے آن لائن تحفظ کے حوالے سے جاری بحث میں ایک اہم اضافہ ثابت ہوگا۔

سوشل میڈیا پر طویل ویڈیوز سے مختصر کلپس بنا کر لاکھوں کمانے کا رجحان
جدید دور میں سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال نے آمدنی کے نئے اور انوکھے ذرائع کو جنم دیا ہے، جن میں طویل ویڈیوز سے مختصر کلپس تیار کرکے انہیں مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل کرنا بھی شامل ہے۔ اس پیشے سے وابستہ افراد کو کلپرز کہا جاتا ہے جو مختلف برانڈز، پوڈکاسٹرز اور انفلوئنسرز کے لیے کام کرتے ہیں۔

لندن سے تعلق رکھنے والے بائیس سالہ نوجوان ایکنور سنگھ اس پیشے سے وابستہ نمایاں افراد میں شامل ہیں، جو طویل ویڈیوز کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہیں اور ان کے انتہائی دلکش حصوں کو تراش کر مختصر ورٹیکل ویڈیوز کی شکل میں جاری کرتے ہیں۔

ایکناز سنگھ کے مطابق وہ اس کام کے ذریعے ماہانہ دس ہزار پاؤنڈ تک کما رہے ہیں، اور جتنا زیادہ کسی کلپ کو ویوز ملتے ہیں ان کی آمدنی میں اتنا ہی اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔

اس عمل کا آغاز اس وقت ہوتا ہے جب کوئی کلائنٹ، خواہ وہ کپڑوں کا برانڈ ہو یا فلم اسٹوڈیو، ایک طویل ویڈیو کلپر کے حوالے کرتا ہے جسے وہ دیکھ کر اہم اور دلچسپ حصے الگ کرتا ہے۔

مختصر ویڈیو کلپس عام طور پر تیس سے ساٹھ سیکنڈ پر مشتمل ہوتے ہیں جو انسٹاگرام، یوٹیوب اور ٹک ٹاک جیسے مقبول پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کیے جاتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ناظرین کو متوجہ کیا جا سکے۔

نوجوان کلپرز اس بات کو بخوبی سمجھتے ہیں کہ موجودہ دور میں اسکرین کے سامنے بیٹھے ناظرین کی ترجیحات کیا ہیں اور وہ کس قسم کے مواد میں فوری دلچسپی ظاہر کرتے ہیں۔

مختلف پلیٹ فارمز پر ویوز کی تعداد کی بنیاد پر معاوضہ طے ہوتا ہے جہاں بعض اوقات فی ایک ہزار ویوز کے عوض مخصوص ڈالر ادا کیے جاتے ہیں جو کہ ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔

ایکنور سنگھ نے اس شعبے کی طرف قدم اس وقت بڑھایا جب انہوں نے پاپ گلوکارہ دعا لیپا کی ایک مختصر ویڈیو اپ لوڈ کر کے محض ایک پوسٹ سے معقول رقم حاصل کی تھی۔

امریکی ریاست کینساس سے تعلق رکھنے والے چوبیس سالہ ایتھن ویمز بھی اس شعبے سے وابستہ ہیں جو یوٹیوبر اور پوڈکاسٹر کیلیب ہیمر کے پروگرام کے لیے مختصر ویڈیوز تیار کرتے ہیں۔

ایتھن ویمز کا کہنا ہے کہ یہ ذریعہ معاش انہیں گھر بیٹھے کام کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے جس سے انہیں اپنی فیملی بالخصوص اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملتا ہے۔

روایتی نو سے پانچ بجے تک کی دفتر کی ملازمتوں سے ہٹ کر یہ ڈیجیٹل روزگار نوجوان نسل کے لیے انتہائی پرکشش اور لچکدار ذریعہ آمدنی کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔

تاہم سوشل میڈیا کے ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ اس میدان میں کامیابی ہر کسی کا مقدر نہیں بنتی اور اس کے پیچھے گھنٹوں طویل مواد کو دیکھنے اور پرکھنے کی سخت محنت کارفرما ہوتی ہے۔

مختصر ویڈیوز کی ترویج کے لیے اب باقاعدہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور ویب سائٹس بھی قائم ہو چکی ہیں جو برانڈز اور کلپرز کو آپس میں جوڑنے کا فریضہ سر انجام دے رہی ہیں۔

ان ویب سائٹس میں کلپنگ کلچر، وائرو، وھوپ اور کِک جیسے نام سرفہرست ہیں جو دنیا بھر کے ہزاروں نوجوانوں کو نامور کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔

بڑی کمپنیاں روایتی اشتہارات چلانے کے مقابلے میں ان نوجوان کلپرز کی خدمات حاصل کرنے کو زیادہ ترجیح دیتی ہیں کیونکہ یہ طریقہ سستا اور زیادہ مؤثر ثابت ہوتا ہے۔